آٹا بحران کے خلاف درو ش میں جلسہ، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج۔
دروش(نما یندہ چترال میل) دروش بازار میں چند روز قبل آٹا بحران کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ منظم کرنے والے تین رہنماؤں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دروش بازار چوک میں آٹا بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں مقررین نے فلورملز کے خلاف تقاریر کئے تھے اور بزور طاقت فلور ملز کو بند کرنے کا ڈیڈ لائن دیا تھا۔ اس سلسلے میں دروش پولیس نے اصلاحی کمیٹی دیر بالا کے ذمہ داران کی درخواست پر جلسہ کے تین منتظمین حاجی محمد شفاء، قاری فضل حق اور صلاح الدین طوفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کی متن کے مطابق اصلاحی کمیٹی دیر بالا کے صدر شہزاد الرحمن نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ کے منتظمین نے دیر کے عوام کے خلاف ہتک آمیز اوراشتعال انگیز تقاریر کرکے دیر اور چترال کے عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے اور نتیجتاً مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، ماضی میں بھی چند عناصر ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔ اس حوالے سے اصلاحی کمیٹی دیر بالا نے اپنا اجلاس منعقد کرکے ایک مذمتی قرارد منظور کرکے حکومت سے ان عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست دہندہ نے حاجی محمد شفاء، قاری فضل حق اور صلاح الدین طوفان کو نامزد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ دروش پولیس نے مذکورہ درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ بالا افراد کے خلاف دفعہ 341، 504 اور 34ت،پ اور 16-MPO کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





