چترال (نما یندہ چترال میل) اپر چترال ضلعے میں مفت آٹا کی تقسیم کے لئے خصوصی میکانزم بنالی ہے جہاں فلور ملز نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ایس او پیز کے مطابق آٹا کی مستحقین تک ڈلیوری ممکن نہ تھا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال خالد زمان نے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی سے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ بونی کے مضافات میں واقع علاقوں میں آٹا کی ترسیل میں مسئلہ نہیں ہے جبکہ لاسپور، یارخون، تورکھو کے دیہات کے لئے آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے اداروں اور ایس آر ایس پی سے معاونت حاصل کرکے یارخون اور لاسپورکا کوٹہ مستوج ٹاؤن پہنچادیا جائے گا جہاں ہر گاؤں کے نمائندے نامزد کردہ افراد کی شناختی کارڈ لاکر وصول کرے گا جس سے ہر فرد کو مستوج یا بونی آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ تورکھو سائیڈ کے لئے شاگرام کے مقام پر پہنچانے کی کوشش کی جائے گی جہاں سے ریچ، کھوت، تریچ اور دوسرے مقامات کے نمائندے آکر وصول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بونی کے مقام پر صرف ایک منی فلور مل ہے جس کی پسائی کی گنجائش 200تھیلا روزانہ ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے لویر چترال کے شہر سے فلور مل کی خدمات حاصل کی ہے جوپسائی کے بعد بونی تک پہنچانے کی ذمہ داری لی ہے۔ ڈی سی خالد زمان نے اس عزم کا اظہا ر کیاکہ وہ مفت ا ٹے کی تقسیم میں عوام کو ذیادہ سے ذیادہ سہولت دینے کی بھر پور جدوجہد کرے گا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





