محکمہ تعلیم سکولوں سے نقل کے خاتمے کے لیے تعلیمی اور امتحانی نظام میں اصلاحات کے لئے اقدامات کر تے ہوئے 2023سے جماعت نہم کے پرچہ جات ایس ایل اویعنی سٹوڈنٹ لرننگ اوٹ کم طرزپرلینے کافیصلہ کیاہے۔امیرزیب

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آبیٹ آباد شفیق اعوان،ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے ڈائریکٹرٹریننگ امیرزیب اوردوسروں نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں آفاق کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کیسینئراساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ تعلیم سکولوں سے نقل کے خاتمے کے لیے تعلیمی اور امتحانی نظام میں اصلاحات کے لئے اقدامات کر تے ہوئے 2023سے جماعت نہم کے پرچہ جات ایس ایل اویعنی سٹوڈنٹ لرننگ اوٹ کم طرزپرلینے کافیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کیلئے تعلیم کا شعبہ سب سے اہم ہے کیونکہ اس سے ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل جڑا ہے۔ تعلیم کے شعبے کو مستحکم کرنے کیلئے مربوط اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور اصلاحات کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ نقل کے رجحان کو روکنے اور میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے امتحانی ہالوں میں طلبہ کی حاضری کو جلد از جلد ڈیجیٹائزیشن کرانے اور پرچوں کی مارکنگ کے طریقہ کارکو بھی جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ تاکہ کسی بھی طالب علم کی حق تلفی نہ ہو اور طلبہ کو ان کی محنت کاحقیقی صلہ مل سکے۔انہوں نے کہاکہ جو نیا گریڈنگ سسٹم ہم لارہے ہیں امتحانات میں اس سے رٹہ سسٹم کا خاتمہ ہوجائے گا اور سٹوڈنٹس کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت پروان چڑھے گی، اس کے علاو?ہ سٹوڈنٹس لرننگ آو?ٹ کم (ایس ایل او) نئے طریقہ امتحانات کے بہت فوائد ہیں اس وجہ سے ہم خود نئے سسٹم کو متعارف کروانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ شفاف امتحانات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نیمزید کہاکہ آفاق کے زیراہتمام ایس ایل اوبیسڈ اسیسمنٹ اورای مارکنگ کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں میں آگاہی ورکشاپس کاانعقاد کررہے ہیں اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رے گا۔