چترال(.نما یندہ چترال میل) غیر سرکاری ادارے ریجنل انٹیگریٹڈ ملٹی ہیزارڈ ارلی وارننگ سسٹم (RIMES)نے قدرتی آفات بالخصوص سیلاب، برفانی تودوں وغیرہ کے حوالے سے پیشگی اطلاع کے نظام (Early Warning System)کی تنصیب کے حوالے سے میڈیا پروفیشنلز اور کمیونٹی کے نمائندگان کے لئے ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ RIMESنے اس سیشن کا انعقاد محکمہ موسمیات کے تعاؤن اور شراکت سے کیا۔ پروگرام کے آغاز میں RIMESکے اسپیلشسٹ عنبر مسعود نے بتایا کہ انکا ادارہ محکمہ موسمیات کے ساتھ ملکر شغور ویلی میں قدرتی آفات کے حوالے سے پیشگی اطلاع کی فراہمی کے ایک نظام کو تشکیل دینے کا کام کررہی ہے، مقامی کمیونٹی، ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں کو ساتھ لیکر اس نظام کو موثر بنایا جائے گا تا کہ کسی بھی قدرتی آفت میں نقصان بالخصوص جانی نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔
آگاہی ورکشاپ کا ابتداء معروف سکالر ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے ابتدایہ کلمات سے ہوا جس میں انہوں نے قدیم الایام سے چترال اور دیگر علاقوں میں رائج پیشگی اطلاع فراہمی کے روایتی طریقوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے شمالی علاقہ جات میں آنیوالے مختلف قسم کے قدرتی اور انکے اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس آگاہی ورکشاپ میں مختلف سیشن ہوئے جن میں چترال میں قدرتی آفات کے اثرات، خطرات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور اقدامات پر غفور احمد نے پریزنٹیشن دیا۔ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم نے موسمی صورتحال کے بارے میں عوام اور متعلقہ اداروں کو بر وقت آگاہ کرنے کے سلسلے میں اپنائے جانے والے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں وقت کے ساتھ جدت لائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات مرکزی سطح پر NDMAاور صوبائی سطح پر PDMAکیساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے بروقت آگاہی فراہم کرتا ہے جسکے بعد متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کرتے ہیں۔ شغور کے مقامی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ویلج کونسل کے چیئرمین نے شغور ویلی میں ماضی میں آنے والے سیلاب و دیگر قدرتی آفات کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہان قدرتی آفات بالخصوص سیلاب کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اور اس وقت بھی صورتحال خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پیشگی اطلاع کے نظام کو فعال بنانا یقینا فائدہ مند ہوگا۔
قدرتی آفا ت یا ہنگامی صورتحال کے موقع پر میڈیا بالخصوص چترال پریس کلب کی طرف سے عوام کو آگاہی دینے، عوامی مشکلات سے حکام اور متعلقہ اداروں کو باخبر رکھنے کے طریقہ کار پر پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے شرکاء کو آگاہ کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات