ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا۔ چیف سیکرٹری امداد اللہ بوسال کی زیر صدارت صوبائی مردم شماری کمیٹی کااہم اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (محکم) یکم مارچ سے ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہوگا، چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اکرام اللہ، کمشنر مردم شماری صلاح الدین، انتظامی سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ساتویں آبادی اور مکانات کی مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہوگی۔یہ ملک میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے.
اجلاس میں چیف سیکرٹری نے مردم شماری عملے کو مناسب سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ مردم شماری میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز معنی خیز کردار ادا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے ہدایت کی شمارکنندگان اور جواب دہندگان کے درمیان تعاون کامیاب مردم شماری کیلئے ناگزیر ہے۔جامع منصوبہ بندی، ترقی اور وسائل کی تقسیم کے لئے مردم شماری ایک بہترین عمل ہے۔
چیف سیکرٹری نے کہا۔کہ ساتویں خانہ و مردم شماری یکم مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گی۔ یہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے۔ انہوں نے کہا۔ساتویں مردم شماری میں خود شماری کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
مردم شماری عملہ گھر گھر جاکر تمام افراد و خاندانوں کا اندراج کریں گے۔ ڈیجیٹل مردم شماری میں معیاری ڈیٹا کا حصول ممکن ہو سکے گا۔