نو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے چترال اتے ہوئے لواری ٹنل پر قا یم پولیس ٹورسٹ فسلیٹیشین سنٹر کا دورہ کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) نو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے چترال اتے ہوئے لواری ٹنل کے مقام پر پولیس ٹورسٹ فسلیٹیشن سنٹر کادورہ کیا۔ فسلٹییشن سنٹر میں سیاحوں کی دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں عملے کو خصوصی ہدایات بھی جاری کئے۔ اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ چترال اپنی خوبصورتی اور منفرد ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور امن پسند ہیں۔ وادی چترال کے خوبصورت مناظر, قدیم روایات اور منفرد ثقافت کو دیکھنے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں۔