چترال (نما یندہ چترال میل) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر خان نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ کرکے منشیات کے عادی افراد کے لئے جیل کے احاطے میں بحالی مرکز کے قیام کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد اسے قابل عمل قرار دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر اینڈ ویمن امپاورمنٹ نصرت جبین، سپرنٹنڈنٹ جیل عثمان جاوید اور محکمہ صحت کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے منشیات کے عادی افراد کے لئے رہیبلیٹیشن سنٹر قائم کرنے کے حوالے سے ہیلتھ سمیت مختلف محکمہ جات کی ذمہ داریوں اور دوسرے انتظامات کے حوالے سے اپنے اراء کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی نور اکبر نے کہاکہ اس ضلعے میں رہیبلیٹیشن سنٹر کے قیام سے یہاں منشیات کے لعنت میں مبتلا افراد کی بحالی ممکن ہوسکے گی جبکہ چترال میں یہ سہولت میسر نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ جیل میں قیدیوں کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور حال ہی میں ادویات کے بجٹ میں سوفیصد اضافہ کیا گیا جبکہ چترال میں سخت سردی کے پیش نظر قیدیوں کو اضافی کمبل بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کئے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات