چترال (نما یندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال ارشد قیوم برکی نے کہا ہے کہ عوام کے لئے جتنی آسانی اور سہولت فراہم کر سکتے ہیں اس میں کسی قسم کی تاخیر یا کمزوری نہیں کی جائے گی کیو نکہ یہ منصب عوام کی خدمت کیلئے ہمیں ملی ہے۔ چترال کے عوام کو سابقہ طریقہ کار کے مطابق گندم ہی ملنی چاہیئے لیکن ہمیں مجبورا صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملوں کو بھی گندم فراہم کرنا پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی تعارفی ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف عبیداللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عاطف جالب موجود تھے۔ صحافیوں نے چترال میں لوگوں کو درپیش آٹے کے بحران کے حوالے سے بات کی۔ اور کہا۔ کہ چترال کے گرین گوداموں سے گندم کی خریداری کا ایک مثبت نظام موجود تھا۔ جب سے چکی اور مل کیلئے کوٹے کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ تب سے بحرانی کیفیت شروع ہو چکی ہے۔ ہمارے سابق ایم این اے مرحوم شہزادہ محی الدین نے جوٹی لشٹ چترال میں فلور مل کی تعمیر یہ کہہ کر روک دی تھی۔ کہ اس مل کی تعمیر کے بعد چترال میں لوگ گندم خرید نہیں سکیں گے۔ اور فلور ملوں و چکیوں کے ہاتھوں یرغمال ہو گے۔ جن کی بات اب سو فیصد حقیقت بن چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات سے اتفاق کیا اور کہا۔ کہ ایک سسٹم کی موجودگی میں فلور ملوں کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو سہولت ملنے کی بجائے مزید زحمت اٹھانی پڑ رہی ہے۔ لیکن ہم ملوں کوگندم کی فراہمی مکمل طور پر نہیں روک سکتے۔ کیونکہ یہ صوبائی حکومت کا حکم ہے۔ ہم حتی المقدور عوام کو سہولت دینے کی کوشش کریں گے۔ تاہم انہوں نے کہا۔ کہ اس کیلئے صوبائی سطح پر نمایندگان ہی کوئی رول ادا کر سکتے ہیں۔ ڈی سی چترال نے کہا۔ کہ لواری سے اس طرف منفرد لوگ ہیں۔ اور میں نے چترال کو انتہائی شائستہ اور قابل قدر پایا۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا۔ کہ چترال کے مسائل کے حل میں ہماری رہنمائی کے ساتھ ساتھ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ نشست میں ایون کالاش ویلیز روڈ کی لینڈ کمپنسیشن کی آدائیگی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ جس پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی۔ کہ ہماری طرف سے بالکل تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ اور متعلقہ تحصیلدار جلد از جلد آدائگیوں کیلئے کام مکمل کرے۔ ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر حالیہ کالاش سنو سپورٹس فیسٹول میں صحافیوں کی شرکت کیلئے سہولیات کی عدم فراہمی کا نوٹس لیا۔ اور آیندہ اس قسم کے ایونٹ میں انہیں سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں
تازہ ترین
- ہومگزشتہ 77سالوں سے کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، فوجی جرنلوں اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ملک کو ان کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کا چترا ل پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
- ہوملوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔
- ہومچترال کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پراکٹوریل بورڈ اور کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ۔ ڈی جی عمر علی خان مہمان خصوصی
- ہومدیسی شراب برآمد، ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں “
- ہومپاکستان سمیت دنیا بھر میں امراضِ قلب انسانی اموات کی بڑی وجہ قرار
- ٹیکنالوجیچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔
- ہومتبلیغی اجتماع کے دوران لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ چترال پولیس
- ہوماب تک 3،529،487 افراد کے مفت علاج پر 88 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، صحت کارڈ کے تحت مفت علاج پر ماہانہ ڈھائی ارب جبکہ سالانہ 30 ارب کے اخراجات پختونخواہ حکومت برداشت کررہی ہے