ضلع چترال لویر کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مینجمنٹ کیڈر افسران نے ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) ضلع چترال لویر کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے افسران نے اپنے حقوق کی تحفظ اور صوبائی حکومت سے مطالبات منوانے کے لیے مینجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کیا۔اس سلسلے میں کیڈر کے تمام افسران کا ایک غیر معمولی اجلاس مورخہ یکم فروری 2023 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس چترال لویر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شریک افسران نے متفقہ طور پر محبوب الہی ایس ڈی او دروش کو صدر اور شہزاد ندیم ایس ڈی او چترال کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر شاھد حسین ڈی ڈی او کو نایب صدر،ذبیدہ خانم ڈی ڈی او فیمیل کو سینیر نایب صدر،آسداللہ ڈی او پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فیمیل آفس کو جائنٹ سیکرٹری،مسرت جمال ایس ڈی ای او دروش کو پریس سیکرٹری اور ناصر الحسن اے ڈی او پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میل آفس کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا۔کیڈر کے تمام افسران نے اپنے حقوق کی تحفظ اور مطالبات منوانے کے لیے صوبائی قیادت کی سرپرستی میں منظم اور پرعزم تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے صوبے بھر میں محکمہ تعلیم کے اے ڈی اوز کو گریڈ 17 میں اپگریڈ کرنے کا پر زور مطالبہ کیااسکے علاؤہ کیڈر کے تمام افسران کے لیے ایگزیکٹو الاؤنس کے اجرا،ڈویزنل ڈایریکٹریکٹ کے قیام اور کیڈر کو درپیش دوسرے مسائل کو جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔