ضلع چترال لویرمیں تین افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال لویر محمد علی خان نے ضلع بھر میں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت تین سے زائد افراد کے اجتماع پر 60 دنوں کے لئے پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی ہوگی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تین سے زائد افراد کا اجتماع امن و امان کی صورتحال خراب کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا موجب ہوسکتا ہے۔