دھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔ ”سوہنی دھرتی“
کبھی جہاز میں بیٹھ کر ملک خداداد کا جہاز کی کھڑکی سے نیچے نظارہ کر یں تو بڑا پیارا لگتا ہے۔یہ کھیت کھلیان،یہ باغ سبزہ زار، یہ پہاڑ دریا، یہ صحرا ریگستان، یہ شہر کے شہر، خوبصورت عمارتیں، اونچے اونچے مینارے۔۔۔۔انسان کو ان پہ جابجا پیار آتا ہے فخر محسوس ہوتا ہے کہ یہ سر زمین میری ہے۔لیکن اس میں بسنے والے، اس پر حکومت کرنے والے،اس کے سیاہ وسفید کے مالک شاید کبھی یہ سوچتے نہیں۔کہ اس سر زمین کا ان پر حق ہے یہ ان کی محنت، خلوص، جان فشانی اور دیانت داری سے ترقی کرتی ہے یہ ان کی ماں ہے یہ ان کی پہچان ہے۔ان کے باشندوں کو فطری طور پر بھی اس سے محبت ہونی چاہی?۔ابو جہل مکے کے ایک ٹیلے پہ بیٹھ کے اپنی بکریوں اور دوسرے حیوانات کو دیکھا کرتے جب وہ شام کو جنگل سے آتے بڑی رغونت سے اٹھتے چادر زمین کے ساتھ رینگتی جاتی دھول اٹھتی وہ اٹھلا کے اپنے گھر کی طرف جاتے اللہ کے پیغمبر کو جھٹلاتے لیکن اپنی دھرتی کو دنیا کی عظیم دھرتی کہتے اس کی حفاظت میں سر دھڑ کی بازی لگاتے۔۔۔فخر موجودات ص مکہ سے ہجرت کر رہے تھے اندھیرے میں ثور کی پہاڑی پہ چڑھے مکہ کی طرف چہرہ مبارک کرکے کھڑے ہوگ? فرمایا۔۔۔وادی مکہ تو دنیا کی سر زمینوں سے مجھے سب سے پیاری ہو مگر تیرے باشندے مجھے تیرے اوپر جینے نہیں دیتے۔۔دنیا کے عظیم فاتحین کو اپنی سرزمین کی یاد ستاتی۔ظہیرالدین محمد بابر بادشاہ ہندوستان تندور کی گرم روٹی اٹھاتے خوشبو آنکھیں بند کرکے سونھگتے اور کہتے”ہا? بو? نان وطن من“۔۔۔۔۔موزیتنگ نے اپنے ایک شعر میں کہا۔۔۔چین کی سر زمین کے ہر زرے میں میرا دل دھڑکتا ہے۔۔شیگویرا سے پوچھا گیا کہ آخر ایسے باغی ہونے کی وجہ کیا ہے؟ کہا وطن کے پھول کانٹے مجھے پکار رہے ہیں۔دنیا کی تاریخ ایسے حسین جذبات سے پر ہے لیکن ہمارے ہاں یہ حب الوطنی کے جراثیم ناپید ہیں۔ادھر وطن پکار رہا ہے ادھر وطن کا بیٹا اس کو چھوڑ کے بھاگے جا رہا ہے۔جس خاک میں جنم لی ہے اسی مٹی نے اس کو جوان کیا ہے لیکن یہ مٹی اس کے ل? اجنبی ہے۔ اس کی پہلی ترجیح ملک چھوڑنا ہے اور بڑے فخر سے کہتا ہے۔۔۔”پھر میں امریکہ میں سیٹل ہوگیا“ یہ سیٹل ہونا ہے کہ گھر بار چھوڑ کے بے گھر ہونا ہے۔۔اگر روزگار کی تلاش ہے تو پھر اس مٹی سے نالان کیوں؟۔اگر دھن دولت کی آرزو ہیتوپھر اس خاک کو نوچناکیوں؟۔۔اس میں کس چیز کی کمی ہے دنیا والے اس کے جعرافیہ پہ مرتے ہیں۔اس کی خوبصورتی کی مثالیں دیتے ہیں۔روسی برف کی تہوں میں جی رہے ہیں چین،منگولیا، کوریہ سیم تھور میں لت پت ہیں جاپان ملایشیا زلزلے کی زد میں ہیں۔۔برطانیہ میں دھوپ کی آرزو ستاتی ہے عرب ممالک کو صاف پانی کی آرزو ہے مگر ہم ہیں کہ اس جنت نظیر کوچھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔آج ہماری حالت یہ ہے کہ ہم روٹی کے نوالے کو ترس رہے ہیں۔قصور سرزمین کا نہیں ہے ہم نا اہلوں کا ہے ہم سوہنی دھرتی سنبھال نہیں سکتے۔یہ دھرتی زرعی ہے ہم پہلے غلہ آٹا چوری چھپے دوسرے ملک پہنچاتے ہیں اور پھر دوسروں سے خرید کے لاتے ہیں۔اس دھرتی میں ہر قسم کے پھل میواجات اور سبزیاں پیدا ہوتے ہیں مگر ہم ٹماٹر دوسروں سے خریدتے ہیں۔یہ دریا?ں کی سرزمین ہے مگر ہمارے ہاں بجلی نہیں۔۔ہم ایسے نا اہل ہیں کہ اگر دوسرے لوگ یہاں آکر سرمایہ کاری کرنا چاہیں تو انکی نہ جان محفوظ ہے نہ مال۔۔وہ کرپشن کے دلدل میں پھنس جاتے ہیں۔ہمارا دشمن کہتا ہے کہ ہم نے انہیں کشکول اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے۔سچ کہتا ہے۔ہمیں دھرتی ملی ہے غیرت نہیں ملی۔ہمیں صلاحیت ملی ہے صداقت نہیں ملی۔ہمیں زندگی ملی ہے شعور نہیں ملا اس ل? سوہنی دھرتی ہمارے ہاتھوں بے وقعت ہے۔اگر یہ زندہ قوموں کے پاس ہوتی تو اس کی قدر ہوتی۔یہ چڑیا کا گھر کہلاتی تھی۔یہ قدرت کے خزانوں کا مرکز کہلاتی تھی مگر اس کی حفاظت کون کرے اس کی قدر کون کرے اس پہ فخر کون کرے۔خود اپنے کہتے ہیں کہ اگر بڑوں کی عیاشیاں بند ہوجا?یں تو ملک خود بخود ترقی کرے گا مگر عیاشی بند کرنے کی جرات کو?ی نہیں کرتا۔بندہ خود اپنی گاڑی استعمال کرنے سے انکار کرے کہ میں قومی خزانے پر بوجھ نہیں بنوں گا۔اپنا پروٹوکول بند کرے اپنی مراعات کم کرے اپنی تنخواہ کے علاوہ اور کو?ی زریعہ آمدن استعمال نہ کرے قومی خزانے کو امانت سمجھے اس کو روکتا کون ہے؟۔۔ایک وزیر باتدبیر کہے میں آج اپنی ذاتی گاڑی میں یا ٹیکسی میں دفتر آ?نگااور آ کے دیکھا?۔ ایک ٹھیکہ دار امانتداری سے کام کرے ایک انج?نیر کمشن نہ لے ایک ڈاکٹر کلینک میں فیس کم لے ایک استاد ٹیوشن فیس میں کمی کرے۔ایک کارخانہ دار دو نمبر کی پیداوار مارکیٹ میں نہ لا?۔۔۔ روکتا کون ہے۔۔یہ اس دھرتی سے عقیدت ہے۔۔یہ فکر آخرت ہے تب ہمیں حق پہنچتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو اس سوہنی دھرتی کا باشندہ کہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



