چترال (نما یندہ چترال میل) لوئر چترال میں عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے اور عوام کے ساتھ فاصلوں کو مزید کم کرنیکی خاطر ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کی پبلک انگیجمنٹ پلان کے تحت پولیس کی جانب سے عوام میں جرائم کے خلاف آگاہی پھیلانے اور جرائم کے خلاف مثبت کردار ادا کرنے کے حوالے سے عمائدین علاقہ کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز، ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران کمیونٹی میں جاکر مشیران علاقہ، ضلعی حکومت کے منتخب نمائندوں, ویلیج چیرمین,علمائے کرام اور دیگر مکتبہ فکر کے افراد کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کررہے ہے جس میں منشیات، غیر رجسٹرڈ کرایہ داران اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں و جرائم کے بارے میں آگاہی پھیلائی جا رہی ہے۔ پبلک میٹنگز میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلائی جا رہی ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلے جتنے کم ہوں گے اور تعاون میں اضافہ ہوگا اتنی ہی جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوگی اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ عومی رابطہ مہم سے عوام دوست پولیس کو فروغ ملے گا۔پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے جائز مسائل کو حل کریں گے۔تمام افسران عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد اور اتفاق کے لئے کام کریں گے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہوسکے۔تھانہ کیسطح پر معززان علاقہ سیاسی سماجی قائدین علماء و دیگر سوشل ورکر کیساتھ روابط کو تیز کی جا رہی ہے تاکہ جرائم کے خاتمے اور قیام امن کے لئے ان کی مدد حاصل کرسکیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات