چترال (نما یندہ چترال میل) محکمہ سوشل ویلفئر، اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن امپاورمنٹ لویر چترال نے معذور افراد کی عالمی دن کے مناسبت سے اسپیشل چلڈرن کی بحالی کا مرکز (ایم آر پی ایچ سی) میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں ڈپٹی کمشنر چترال لویر انوار الحق مہمان خصوصی تھے۔ سنٹر میں زیر تعلیم خصوصی بچوں نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مختلف دلچسپ خاکے پیش کئے جنہیں حاضرین نے سراہا اور ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر لویر چترال نصرت جبین نے اسپیشل بچوں کی بحالی اور بہبود کے ساتھ انہیں معاشرے کا کار آمد حصہ بنانے کے سلسلے ڈیپارٹمنٹ کا کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تقریب میں شرکت پر مہمان خصوصی، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سنٹر میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی سی لویر چترال نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ اسپیشل چلڈرن کو وہ سپورٹ اور محبت فراہم کرے کہ ان میں احساس کمتری پیدا نہ ہونے پائے اور وہ نارمل انسان کی طرز پر زندگی گزارنے کے قابل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کا عالمی دن ہمیں یہ سبق یاد دلاتی ہے کہ یہ خصوصی افراد ہماری بھر پور ہمدردی کے مستحق ہیں اور ان کی ذہنی صلاحیتوں اور قابلیت کو ضائع ہونے بچائیں۔ ڈی سی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسپیشل چلڈرن کے مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے تقریب کے دوران دو چھوٹے عمر کے خصوصی بچوں کو اسٹیج پر اپنے بیٹھائے رکھا اور کہا کہ اصل میں یہی بچے آج ہمارے مہمان خصوصی ہیں۔ انہوں نے ڈی او سوشل ویلفیئر اور ان کے محکمے کی کارکردگی پر بھی اظہار اطمینان کیا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال