ہم صوبے کے بچوں اور خصوصا بچیوں کو ایسا ہنر دے رہے ہیں کہ وہ خود برسرروزگار ہونے کے ساتھ اپنے خاندانوں کو بھی سنبھالنے کے قابل ہوسکیں۔منیجنگ ڈائریکٹر (ٹیوٹا) پروفیسر انجینئر عبدالغفار

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) خیبرپختونخواہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر انجینئر عبدالغفار نے کہا ہے کہ ہم صوبے کے بچوں اور خصوصا بچیوں کو ایسا ہنر دے رہے ہیں کہ وہ خود برسرروزگار ہونے کے ساتھ اپنے خاندانوں کو بھی سنبھالنے کے قابل ہوسکیں، ہم ان کو ڈگریاں دینے کے بجائے انھیں فن او ر اسکل سیکھاتے ہیں جبکہ بیرون دنیااور پرائیویٹ سیکٹر میں بھی ڈ گری کے بجائے ہنر اور قابلیت کو ترجیح دی جاتی ہے۔جس کے لیئے ہم صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں صوبے کے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم اہنگ تربیت اور ہنر سیکھاتے ہیں تاکہ وہ معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے باعزت روزگار کماسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹرفار وویمن لوئر چترال میں اے۔کے۔ار۔ایس۔ پی۔ کی تعاون سے منعقدہ دو روزہ جاب فیئر اینڈ سکلز ایگزیبیشن کے افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈی ٹیوٹا نے کالج میں نئے کورسز جنمیں مائیکروہائیڈل پاور، سولرائزیشن کیلئے جدید مشینری بھی مہیاکرنے ودیگر ضروریات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بہت جلد چترال میں پولی ٹیکنکل کالج کی افتتاح کا بھی اعلان کیا۔ اس سے قبل ایم ڈی نے نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اورنمائش میں رکھے گئے سامان اور کالج کے طالبات کی ہنرکی تعریف کی۔ اس موقع پر علاقے کے عمایدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ار۔پی۔ایم۔ اخترعلی، پرنسپل سن روز، ڈی ڈی او پرنسپل رحمت کریم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ صدر محفل ریجنل پروگرام منیجر اے۔کے۔ار۔ایس۔پی اخترعلی نے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے نوجوانوں خصوصا خواتین کو برسرروزگار اور بااختیار بنانے کیلئے اپنے ادارے کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ نمائش میں کالج ہذاکی تربیت یافتہ طالبات کی تیارکردہ ملبوسات، ہاتھ سے بنی ہوئی شالیں، قالین،روایتی کھانے پکانے اور خواتین کی فنی تربیت اور دلچسپی سے متعلق اسٹالز لگائے گئے تھے۔جن میں لوگوں نے انتہائی دلچسپی لی۔ بعد ازاں ایم ڈی ٹیوٹا نے اپر چترال کا بھی دورہ کیا اور جہاں کالج کے پرنسپل بشرہ اور وائس پرنسپل طیبہ نے انھیں کالج کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیا۔ ایم ڈی نے کالج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور علاقے کی ضروریات کے مطابق مذید نئے ٹیکنکل کورسز شروع کرنے کا بھی اعادہ کیا۔