چترال (نما یندہ چترال میل) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ویلج کونسل اوی کے وائس چیرمین نور عالم نے منگل کے روز بونی سے اوی تک سڑک کی تعمیراتی کام کا افتتاح کیا جوکہ گزشتہ چار دہائیوں سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈر میں بدل گیا تھا اور موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے نہایت تنگ پڑگئی تھی جبکہ کئی حادثات بھی اس وجہ سے رونما ہوئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس انتہائی اہم نوعیت کے روڈ پراجیکٹ کے لئے ان کے مطالبے پر انہوں نے نہ صرف منظوری دی بلکہ چند مہینوں کی قلیل مدت میں اس پر کام بھی شروع کرکے سنوغر سے لے کر بونی تک کے عوام کے دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر پارٹیوں کے منتخب نمائندے اور لیڈر صرف وعدہ کرنا جانتے ہیں جبکہ نبھانا نہیں اور پارٹی کارکنان ان کے پیچھے در بدر کی ٹھوکرکھاکر دلبرداشتہ ہوکر بیٹھ جاتے ہیں لیکن وزیر زادہ خالی خولی وعدہ کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور بونی اوی روڈ اس کا سنہرا مثال ہے جس کا انہوں نے چند ماہ پہلے اپنے دورہ اوی کے دوران بطور وائس چیرمین ان سے مطالبے پر اعلان کیا تھا جوکہ اب حقیقت میں بدل گئی اور بونی سے لے کر سنوغر تک عوام کی زبان پر وزیر زادہ کے لئے تعریف ہی تعریف ہیں۔ نور عالم نے کہاکہ سڑک کی اس منصوبے کا دیرینہ مطالبہ کرنے پر سنوغر سے اوی تک کے عوام نے وزیر زادہ کو یک زبان ہوکر پیغام بھیج دیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وزیر زادہ جسے نامزد کردیں گے، سب ان کو ریکارڈ تعداد میں ووٹ دے کر اپنی احسان شناسی کا ثبوت دیں گے۔بونی اوی روڈ پر نور عالم کے ہاتھوں افتتاح کے بعد ہیوی مشینریوں کے ذریعے کام زور وشور سے شروع ہوگئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات