چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ایک لیڈی ڈینٹل سرجن سے سرکاری بنگلہ خالی کرانے کے تنازعے پر ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اور کلاس فور اسٹاف نے ہڑتال کرتے ہوئے ہسپتال کے سبزہ زار میں دھرنا دئیے رکھا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر عباس حیات، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر شگفتہ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے بنگلہ سیل کردیاجس کی کوئی اتھارٹی ان کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چوبیس گھنٹے سروس دینے والے ڈاکٹروں کے ساتھ یہ ناروا سلوک کسی بھی طورپر قابل برداشت نہیں ہے اور وہ اسسٹنٹ کمشنر چترال کی طرف سے معافی مانگنے تک اس احتجاج کو جاری رکھیں گے اور یہ علامتی ہڑتال لویر چترال اور اپر چترال کے اضلاع میں پھیلادی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ سینگور میں ڈاکٹرز کالونی کے کئی بنگلوں پر بھی ضلعی انتظامیہ نے قبضہ جمالیا ہے۔ ہسپتال میں اوپی ڈی سروس معطل اور ایمرجنسی کوریج رہا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال وقاص چودھری نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر شگفتہ اس کالونی میں گزشتہ 20سالوں سے غیر قانونی طور پر رہ رہی تھی کیونکہ یہ بنگلہ ان کے نام پر الاٹ نہیں ہوا تھا اور نہ ہی ان کی تنخواہ سے ہاؤس رینٹ کی کٹوتی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اس کاروائی میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں اور دو مرتبہ انہیں تحریری نوٹس پہنچادئیے گئے تھے جوکہ اس ماہ کی 8اور 15تاریخ کو جاری ہوئے تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات