چترال (نما یندہ چترال میل) منگل کے دوپہر کو پولیس اسٹیشن چترال سٹی کے حدود میں واقع ایون گاؤں کے بالمقابل دریا کے کنارے بجری اور ریت منی مزدا ٹرک پر لوڈنگ کے دوران اوپر سے گزرنے والی بجلی کے تاروں سے ہاتھ ٹچ ہونے پر گاڑی کے ڈرائیور اور مزدور جان بحق ہوگئے۔ پولیس تھانہ چترال سٹی کے ایک اہلکار نے بتایاکہ سروزجال بمبوریت سے تعلق رکھنے والے عبدالباسط ولد عبدالغنی مزدا پر بجری لوڈ کررہا تھاکہ ان کے ہاتھ حادثاتی طور پر عین اوپر سے گزرنے والی بجلی کی مقامی ٹرانسمیشن لائن کو چھو گئے جس سے ان کے بدن میں اور پوری گاڑی میں بجلی کی طاقتور کرنٹ دوڑ گئی اور وہ گاڑی سے نکل کر دریا میں گرگئے جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ڈرائیور عبدالرحیم ولد پائیدار شاہ بھی کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے۔عبدالباسط کی لاش کو بعدازاں دروش کے قریب دریا سے برامد کرلیا گیا۔ یہ چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ تھا جس میں گاڑی میں برقی رو آنے سے بیک وقت دو افراد کی جان چلی گئی۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





