پشاور(نمائندہ چترال میل)جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال کے لئے رعایتی نرخ یعنی سبسڈائزڈ ریٹ پر ملنے والی گندم پبلک کو فروخت کرنے کی بجائے فلورملوں کو فروخت کی جارہی ہے جبکہ عوام کو گندم دینے کی بجائے ان کو فلور ملوں کا راستہ دکھایا جارہا ہے اور محکمہ فوڈ سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چترالی عوام کو حکومت سبسڈائزڈریٹ پرمخصوص کوٹہ دے رہی ہے جبکہ محکمہ فوڈ خیبرپختونخواہ کے افسران ملی بھگت سے یہ مخصوص کوٹہ فلور ملز مالکان کوفروخت کررہے ہیں اور عوام کو یہ کہا جارہا ہے کہ صوبائی محکمہ فوڈ کی پالیسی کے مطابق فلور ملوں کوگندم دی جارہی ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ خیبر پختونخوا کی عوام دشمن اور ملی بھگت سے بنائی گئی پالیسی کا فوری نوٹس لیں اور اس اسکینڈل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کرکے سخت سزادی جائے جائے بصورت دیگر چترال کے پرامن باشندے اپنا بنیادی حق آئینی اور جمہوری طریقہ سے لے کے رہیں گے۔
تازہ ترین
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”اطمنان کی دولت”۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔” کیا آئی ایم ایف کو صرف ہم معمولی نوکروں کی پنشن نظر آتی ہے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومعوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور تحفظ کے لئے بڑی تعداد میں منصوبے اور سکیمیں منظور کیں۔خیبر پختونخوا کابینہ کا بیسواں اجلاس
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- ہومسٹی چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں، منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برامد
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے ہوٹل ایسوسی ایشین لوئر چترال کے ممبران کے ساتھ اپنے آفس بلچ میں خصوصی ملاقات کی
- ہوملوئر چترال پولیس میں مختلف مقامات کے ایس ایچ او ز کے تبادلے و تعینات
- مضامینداد بیداد۔۔دوحہ میں تعلیم کا شہر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی