آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) نے چترال کے متاثرہ لوگوں کو امدادی اشیاء فراہم کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پروازیں چلادی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)چترال کے دور دراز دیہاتوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری موسلا دھار بارشوں میں کچھ توقف آنے کے بعد،۔منگل کو یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق، آغا خان ایجنسی برائے ہیبی ٹیٹ (AKAH) نے ضلع چترال میں تقریباً 200 خاندانوں کو امداد فراہم کی ہے۔ امدادی پیکجوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور غیر خوراکی اشیاء شامل تھیں جبکہ جن خاندانوں کے گھر تباہ ہوئے ان میں 212 خیمے تقسیم کیے گئے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ AKAH کی طرف سے تربیت یافتہ رضاکاروں کو پہلے ہی متحرک کیا گیا تھا اور ان کی ابتدائی وارننگ اور جوابی کارروائیوں کے ساتھ 8ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیے گئے۔ اے کے ڈی این نیبالائی چترال کے یارخون لشٹ، پاور، شوسٹ، بریپ اور خروزگ گاؤں میں پھنسے ہوئے خاندانوں میں 2200 کلوگرام سے زیادہ خوراک تقسیم کی ہے۔ ان دیہاتوں سے تیرہ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر پہنچادئیے گئے جبکہ 120 کلو دوائیاں یارخون لشٹ لے جا کر آغا خان ہیلتھ سروس کے نمائندوں کے حوالے کر دی گئیں۔ اتنی ہی مقدار میں امدادی اشیاء بریپ گاؤں میں پہنچائی گئی۔ پاکستانی فوج کے تعاون سے مزید تین ہیلی کاپٹر پروازیں کی گئیں اور آج ضلع لویر چترال میں 120 خاندانوں میں 1500 کلو گرام غذائی اشیاء تقسیم کی گئیں۔فوڈ آئٹمز کی تقسیم کے علاوہ، AKAH نے اپر چترال ضلع کی وادی لاسپور میں کیبل کار نصب کرکے 80 خاندانوں کو ضلع کے دوسرے حصوں سے ملادئے گئے۔