چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کی مختلف وادیوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کاسلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چترال شہر کے قریب واقع بونی روڈ پر واقع گولین گول میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب نے 15کلومیٹر طویل وادی میں درجنوں جیپ ایبل اور پیدل رابطہ پل اور سڑک بہالے گئی جبکہ پچاس سے ذیادہ گھر وں کو مکمل اور جزوی طور پر نقصان پہنچا اور دو مساجد بھی شہید ہوگئے۔ گولین ویلی کے تقریباً چار سو گھرانے کے افرا د ووادی کے اندر میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانا بھی ممکن نہیں رہا جبکہ مین روڈ سے گولین ویلی میں داخل ہونے والی سڑک اور رابطہ پل کے سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے وادی میں داخل ہونا مشکل ہوگیا ہے۔ چترال شہر کو پانی کی سپلائی کرنے والی واٹر سپلائی اسکیم بھی سیلاب برد ہوگئی ہے جس سے شہر اور مضافاتی گاؤں میں پینے کے قلت پید ا ہوگئی ہے۔ واپڈا کے 108میگاواٹ ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے ڈایورژن اسٹرکچر اور پاؤر چینل کو بھی سیلاب نے نقصان پہنچادیا ہے جس سے بجلی گھر کی پیدوار بند ہوگئی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات