چترال(نما یندہ چترال میل) لویر چترال کے گاوں اکروئے ارندو میں اتوار کی صبح چھ بجے کے قریب ایک پہا ڑی تودہ مسمی غلام نبی کے گھر کے چھت کو چیر کر اندر جا گرا جس کے نتیجے میں گھر کا مالک مسمی غلام نبی ولد گل محمداور ان کا چھ سالہ بیٹا وسیم موقع پر جان بحق ہو گیا۔مقامی افراد نے جائے حادثہ سے لاشیں نکال لی۔





