چترال (نما یندہ چترال میل) اپر چترال کے گاؤں بریپ میں واقع دونوں ندی نالوں میں شدید سیلاب کی وجہ سے ڈیڑھ ہزار سے ذیادہ گھرانوں پر مشمل گاؤں کا تین چوتھائی سے ذیادہ حصہ سیلاب کے ملبے سے بھر گئی ہے اور کئی خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے جبکہ گاؤں کے بیچ میں اور محفوظ مقام پر واقع ایک پٹرول پمپ اور یوٹیلیٹی اسٹور بھی سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔ بریپ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دو برساتی نالوں میں بیک وقت اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے جس سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور سیبوں کے لئے مشہور اس گاؤں میں سینکڑوں ایکڑ پر پھیلی ہوئی سیبوں کے باغات میں اب درختوں کی جگہ بڑے بڑے پہاڑ نما پتھر اور ملبہ نظر آرہے ہیں۔ علاقے کے جنرل کونسلر اکبر حسین نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ علاقے میں درجنوں جنرل سٹوروں کے سیلاب برد ہونے کے بعد اشیائے خوردونوش کی قلت پید اہوگئی اور اب یوٹیلیٹی اسٹور کے برانچ کی سیلاب بردگی کے بعد خوراک اور دوسرے روزمرہ کی اشیائے ضرورت کی قلت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بریپ گاؤں مزید خطرات کی زد میں ہے کیونکہ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہنے پر دونوں نالوں سے سیلاب کا رخ سیدھا گاؤں کی جانب ہوگا اور ایک انچ جگہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ دریں اثناء یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ایک اہلکار نے بریپ میں یوٹیلیٹی اسٹور برانچ کے سیلاب برد ہونے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اسٹور میں تقریباً 14لاکھ روپے مالیت کے سامان موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات