چترال ( فخر عالم) ڈپٹی کمشنر لویر چترال انور الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے سبسیڈائزڈ نرخ پر 20کلوگرام گندم کا آٹا ہر گاؤں میں سپلائی کو یقینی بنایا جارہا ہے جس سے عوام کو بڑی حد تک ریلیف مل رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دوسرے اشیائے ضرورت کی نرخوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ جمعرات کے روز چترال بونی روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ فلور مل (ایس ایس فلور مل)کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو عوام کی مشکلات کا شدید احساس ہے اوریہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ ضلعے کے طول وعرض میں ایک ایک گاؤں میں کھلی کچہری منعقد کرکے عوام کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے جدید مشینریوں سے آراستہ نئی فلور مل کے قیام کو علاقے کی ترقی کی راہ میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی میں اس کا اہم کردار ہوگا جبکہ فلور مل کو صوبائی حکومت کی پالیسی کی روشنی میں محکمہ فوڈ کے گودام سے گندم کا آٹا منظور کردہ کوٹے کے مطابق سپلائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فلور مل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ اس میں 100بوری فی گھنٹہ پسائی کی گنجائش موجود ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات