سی اینڈ ڈبلیو ڈو یژن اپر چترال کے ڈرائیور احسان کے خلاف سروس رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر تادیبی کاروائی عمل میں لایا جائے۔ صابر احمد صدر ڈرائیورز یونین لویر چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) صدر ڈرائیورز یونین لویر چترال صابر احمد نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام اور اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈو یژن اپر چترال کے ڈرائیور احسان کے خلاف سروس رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر تادیبی کاروائی عمل میں لایا جائے جو سرکاری ڈیوٹی انجام دینے کی بجائے ٹرانسپورٹ اڈا چلارہے ہیں۔ایک اخباری بیان میں انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ لویر چترال ٹاؤن کے شور جغور سے تعلق رکھنے والے احسان کا سرکاری ڈرائیور ہونے کا علم بہت کم لوگوں کو ہے جو ڈیوٹی کے اوقات میں ٹرانسپورٹ اڈا چلارہے ہوتے ہیں۔صابر احمد نے کہا کہ احسان کی بطور ٹرانسپورٹر سرگرمیاں منفی صورت اختیار کرکے اس پیشے سے وابستہ افراد کے لئے ناقابل برداشت ہوگئے ہیں اور سرکار نے اپنی ملازم کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس نہیں لیا تو وہ راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی سروس رولز کے مطابق کوئی ملازم کاروبار اور سیاست میں حصہ نہیں لے سکتا اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کی اپنے ڈرائیور سے گاڑی چلانے کی بجائے اڈا چلانے کے لئے کھلا چھوڑ دینا اپنی جگہ ایک سوالیہ نشان ہے۔