ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی)کا ساتواں اے جی ایم گذشتہ روز گورمنٹ ہائر سکینڈری سکول ایون ہال میں منعقد ہوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی)کا ساتواں اے جی ایم گذشتہ روز گورمنٹ ہائر سکینڈری سکول ایون ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں جملہ تنظیمات کے ڈیڑھ سو سے زیادہمردو خواتین نمایندگان نے شرکت کی۔ اس پر وقارتقریب کے مہمان خصوصی لیکچرر صفی اللہ آصفی تھے۔ جبکہ صدر محفل کے فرائض وائس چیرمین وی سی ٹو ایون ظہیرالدین نے انجام دی۔ اعزازی مہمانوں میں ویلج ناظمین خلیل الرحمن بمبوریت، سلطان خان رمبور، برس خان بریر، محمد رحمان ایون ٹو، یوتھ کونسلر ایون ون صہیب عمر، کسان کونسلر ایون ٹو عبد الصمد شامل تھے۔ اجلاس کے آغاز میں سابق چیرمین محکم الدین نے تمام حاضرین کو اے وی ڈی پی کی طرف سے خو ش آمدید کہا۔ اور ساتواں اے جی ایم میں تنظیمات کے ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت کو ادارے پر ان کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔ اور کہا۔ کہ جو لوگ رضاکارانہ خدمات کا جذبہ رکھتے ہیں۔ قابل تعریف ہیں۔ منیجر ایوی ڈی پی جاوید احمد دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اور کورونا وائرس کی وجہ سے ایل ایس او کی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات پر روشنی ڈالی۔ اور کہا۔ کہ کرونا کے باوجود ایل ایس او نے کء پراجیکٹ پر کام کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ مستقبل کے پلان میں ایگریکلچر کے شعبے میں لینڈ ڈویلپمنٹ، ماحولیات میں شجرکاری، تعلیم کے حوالے سے کمپیوٹر لیب سکولوں کی مرمت، ثقافت و سیاحت میں کالاش میپنگ،، ہوٹل منیجمنٹ، کالاش ٹپملز کی تعمیر کے علاوہ حفاظتی پشتوں کی تعمیر، سنیٹیشن، لنک روڈز، پیدل پل اور ایم ایچ پیز میں بہتری لانیکے حوالے سے پروپوزل مختلف ڈونرزکو بھیجے گئیہیں۔ اے کے آر ایس پی کی طرف سے سید عارف حسین جان نے بورڈ ممبر بننے کے حوالے سے مختلف شرائط پر روشنی ڈالی۔ اور کہا۔ کہ اے وی ڈی پی واحد عوامی ادارہ ہے۔ جس ک ے اے جی ایم میں تنظیمات کے ممبران انتہائی دلچسپی سے شرکت کرتیہیں۔ یہ ادارے پر اعتماد کا اظہار ہے۔ اور اس ادارے نے ایک جمہوری عوامی ادارے کی صورت میں اپنا ایک مقام پیدا کیا ہے۔ اس موقع پر وی سیز کے تمام چیرمینان نے اہنے خطاب میں اے جی ایم انہیں دعوت دینے پر اے ڈی پی کا شکریہ ادا کیا۔ اور یونین کونسل ایون کے مسائل کیلئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی لیکچرر صفی اللہ آصفی نے اپنے خطاب میں اے وی ڈی پی کی کارکردگی کو سراہا۔ اور تجویز پیش کی۔ کہ ادارے کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اسے مالی طور پر مضبوط بنایا جائے۔ اور ڈونرز سے بات کرکیپراجیکٹ میں ایک مخصوص رقم ادارے کیلئے مختص کیا جائے۔ تاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے ادارے کی خدمات متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کاروباری طور پر کمپیوٹر لیب، کئیرئر کونسلنگ کیلئے اکیڈمی کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر محفل ظہیر الدین نے کہا۔ کہ جو لوگ قوم کی کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں۔ وہ قابل تعریف ہیں۔ اے وی ڈی پی ایون اور کالاش ویلیز کی تعمیرو ترقی کیلئے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ بعد آزان بورڈ کے ممبران کا چناو عمل میں آیا۔ اور ہر وی سی سے دو میل اور ایک فمیل ممبر اتفاق سے چن لئے گئے۔ اور اسی نشست میں ممبران نے بریر سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل ورکر اور سابق وائس چیرمین محمد ابراہیم کو بلا مقابلہ اے وی ڈی پی کیلئے چیرمین منتخب کر لیا۔ اس موقع پر نو منتخب چیر مین نے تمام ممبران کا بلامقابلہ انہیں چیرمین منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا۔ کہ تمام ممبران کو لے کر اتفاق و اتحاد علاقے کے عوام کی خدمت کریں گے۔