چترال (نما یندہ چترال میل) انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے زیراہتمام لوئر اور اپر چترال کے اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں الگ الگ منعقد شدہ دو روزہ ورکشاپس میں مقامی اسٹیک ہولڈرز سے رائے حاصل کرنے کے لیے انہیں مقامی حالات کے مطابق ایکشن پلان کے حتمی مسودے میں شامل کیا جائے گا۔ منظوری اور عملدرآمد کے لیے صوبائی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے GLOF-ٹو پراجیکٹ کی مالی مدد سے منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں حکومت کے لائن ڈپارٹمنٹس کے نمائندوں اور مقامی کمیونٹیز نے شرکت کی جنہوں نے اپنے تجربے اور مقامی دانشمندی کی بنیاد پرموسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی رائے دی۔
ای پی اے کے ڈائریکٹر جنرل انور خان، محکمہ ماحولیات کے ایڈیشنل سیکرٹری منہاس الدین، کے پی حکومت کے اسسٹنٹ چیف فارن ایڈ عزیر رحیم اور ای پی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر افسر خان نے حاضرین کو مجوزہ اڈاپٹیشن ایکشن پلان کیجزئیات اور نقطہ نظر کے بارے میں بتایا جو اڈاپٹیشن اور مٹیگیشنپر مبنی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہجعرافیہ کی بنیاد پر صوبے کو نو ماحولیاتی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ہر زون کو اس کی ماحولیاتی ضروریات اور وہاں موجود خطرات کے مطابق ایکشن پلان بنایا جائے۔اان کا کہنا تھا کہ چترال کے دونوں اضلاع کو برفانی جھیلوں کے سیلاب کے خطرے کا سامنا ہے جس سے انسانی بستیوں اور فزیکل انفراسٹرکچر کو خوفناک نوعیت کے خطرات لاحق ہیں اور اس وجہ سے متاثرہ علاقے کے مصائب کو کم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کے ہر محکمے کے کردار کو ایکشن پلان میں متعین اور بیان کیا گیا ہے اور مقامی کمیونٹیز کی ذمہ داریوں کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں سول سوسائٹی اور مقامی حکومت کے منتخب نمائندوں کا کردار بھی اہم ہے اور کوئی بھی پالیسی مقامی لوگوں کے تعاون اور تعاون کے بغیر ثمر آور نہیں ہو سکتی۔ گلوف ٹو پراجیکٹ کے فیلڈ افسیر شہزادہ اقتدار الملک ا ور دونوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنر اور ان کے نمائندے بھی پروگرام میں حاضر رہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات