چترال (نما یندہ چترال میل) صوبائی محکمہ پیڈو کی طرف سے پیسکو کو بجلی کے صرف شدہ یونٹوں کے لئے ادائیگی نہ ہونے پر یونین کونسل کوہ میں بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے مروئے کے مقام پر چترال گلگت روڈ دس گھنٹوں تک بلاک کئے رکھا جس سے مسافروں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا جن میں جشن شندور کے لئے جانے والے سیاح بھی شامل تھے۔ اہالیاں کوہ کا کہنا تھاکہ پیسکو اور پیڈو دونوں حکومتی ادارے ہیں جن کے درمیاں لین دین کے تنازعے پر بجلی کے صارفین کوبجلی کی بندش کی صورت میں نہیں ملنا چاہئے۔احتجاج ختم کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوارالحق نے اے ڈی سی حیات شاہ کو مذاکر ات کے لئے مروئے بھیج دیا جہاں وہ چترال سکاوٹس کے افسر، پیسکو اور پیڈو کے افسران کے ساتھ مل کر مقامی رہنماؤں مولانا عبدالرحمن، مولانا اخونزادہ رحمت اللہ، شریف حسین، وی سی چیرمین عبدالناصر کے ساتھ کئی گھنٹوں تک گفت وشنید کی۔ معاہدہ نامہ کے مطابق پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاملات طے ہونے تک کوہ یونین کونسل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل نہیں ہوگی اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوگی اور نہ ہی ایف آئی آر درج کیا جائے گا۔ بعدازاں احتجاج کرنے والے پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور سڑک سے بڑے بڑے پتھر ہٹانے کے بعد موٹر گاڑیوں کی ٹریفک دوبارہ بحال کردی گئی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





