چترال (نما یندہ چترال میل) آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن چترال لویر چپٹر کے گرما گرم انتخابات میں فضل نبی نے افضل شریف کو 46کے مقابلے میں 70ووٹوں سے شکست دے کر صدر اور عبدالحلیم نے صدیق اللہ کو 36کے مقابلے میں 72ووٹوں سے ہراکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیدار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے تھے جن میں آفس سیکرٹری کاشفہ بی بی بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر الطاف حسین کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلامقابلہ منتخب عہدیداروں میں فاتح الرحمن سینئر نائب صدر، حاجی احمد نائب صدر، رحمت حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فانس سیکرٹری محمد ذکریا، سیف الاسلام انفارمیشن اینڈ سپورٹس سیکرٹری اور سفیر اللہ پریس سیکرٹری اینڈ میڈیا کوارڈینیٹر شامل ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک بلا تعطل کے چترال اور دروش میں جاری رہا جس میں آفس سپرنٹنڈنٹ سے لے کر کلاس فور تک کے 164ممبران میں سے 108نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اورٹرن آوٹ 65.85رہا۔ عنایت اللہ نے چترال میں پریزائڈنگ افیسر کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم وکیل رہنما نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے مبصر کی حیثیت سے پولنگ کا عمل مانیٹر کیا۔ چترال کے کچہری میں ایسوسی ایشن کے پولنگ کی وجہ سے گہماگہمی دیکھنے میں آئی۔ پولنگ کا عمل چترال اور دروش دونوں مقامات پر انتہائی پرامن اور دوستانہ ماحول میں احتتام پذیر ہوا۔ نومنتخب صدر فضل نبی ایڈیشنل سیشن جج کے دفتر میں سینئر اسکیل اسٹینو گرافر ہیں
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات