چترال (نما یندہ چترال میل) چیف منسٹر کپ بین الاضلاعی پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چترال اے ٹیم نے چترال سکاوٹس کو 3کے مقابلے میں 4گولوں سے شکست دے دی جو گزشتہ روز چترال شہر کی تاریخی پولو گراونڈ میں کھیلا گیا جسے 25ہزار سے ذیادہ تماشائیوں نے دیکھ لیا۔ فائنل میچ میں مہمان خصوصی لویر چترال کے ہردلعزیز ڈپٹی کمشنر انورالحق تھے جس نے ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے جبکہ شہزادہ فاتح الملک علی ناصر نے موقع پر ونر ٹیم کو 75ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 25ہزار روپے کا کیشن انعام دے دے دی۔فاتح ٹیم کا کپتان شہزادہ سکندرالملک طبی طور پر ان فٹ ہونے کی وجہ فائنل میچ میں حصہ نہ لے سکے جبکہ گراونڈ میں موجود رہ کر اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑہاتے رہے۔ فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز رہا اور شروع سے آخر تک دونوں ٹیموں نے زبردست کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ایک دوسرے تابڑ توڑ کرکے تماشائیوں کو گرماتے رہے۔ پہلے ہاف کے 7وین منٹ میں چترال اے ٹیم کی طرف سے پہلا گول اور دو منٹ بعد دوبارہ گول کرکے دو گولوں کی برتری حاصل کی لیکن چترال کے جوانوں نے پہلے ہاف سے پہلے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے اسکور بورڈ کی پوزیشن 2-2کردی جبکہ ہاف کے بعد چترال اے ٹیم نے دوبارہ دو گول اسکور کرکے دوبارہ برتری حاصل کردی جسے برابر کرنے کے لئے چترال سکاوٹس نے سرتوڑ کوشش کی اور ایک گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے کہ میچ کا مقررہ ختم ہونے کی وسل ہوگئی۔فاتح ٹیم کے نصیر اللہ کو میچ آف دی ٹورنامنٹ قراردیا گیا جس کے دیگر کھلاڑیوں میں معراج احمد، اصغر حسین، عدنان احمد، الیاس احمد اور ذولفقار احمد شامل تھے جبکہ چترال اسکاوٹس ٹیم میں شہزاداحمد (ٹیم کپٹن)، حوالدر امیر حمزہ، حوالدر ضیاء الرحمن، نائیک آصف حسین، نائیک مقصود الرحمن اور لانس نائیک عمران الرحمن شامل تھے۔ دو ہفتوں سے بھی ذیادہ مدت تک مسلسل جاری رہنے والی اس ٹورنامنٹ میں اپر اور لویر اضلاع سے 59ٹیموں نے حصہ لیاجن میں چترال سکاوٹس، چترال پولیس اور چترال لیویز کی ٹیمیں بھی شامل تھے جبکہ اس ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ہی شندور کپ پولو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے چترال کی تین ٹیموں کے لئے کھلاڑی بھی سیلیکٹ کئے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر انور الحق نے کہاکہ پولو کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل ہونے کے ساتھ چترال کے عوام کا سب سے پسندیدہ اور مقبول ترین کھیل ہے جسے ترقی دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے کوئی کسر نہیں اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ دنیا کے بلند تریں پولوگراونڈ شندور کے مقام پر پولوفیسٹول کو شایان شان طریقے سے منعقد کیا جائے گاجوکہ یہاں سیاحت کی ترقی میں اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں چترال سکاوٹس، چترال پولیس اور پولو ایسوسی ایشن کی کاوشوں کا سراہا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات