پاک فوج ہمیشہ ملکی دفاع اور سا لمیت میں ہراول دستے کا کردار اداکرتی رہی ہے۔مشرقی سرحدات ہوں یا مغربی سرحدات،زلزلے ہوں یاسیلابی صورتحال،کرونا جیسی وباہویا تھر جیسے ریگستانوں میں خشک سالی خاکی وردی میں ملبوس پاک فوج کے جوان اور افیسران کو ہمہ وقت اہل وطن کی خدمات سے سرشار دیکھا۔کسی بھی ملک کو اگر کمزور کرنا یا توڑنے کی سازش کرنی ہوتو عوام کو فوج سے الگ کرنے کے منصوبوں پرکام شروع کیا جاتا ہے۔وطن عزیز میں آج کل کچھ اس طرح کی کوشش نظر آرہی ہیں جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کی قیادت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ان میں سے ایک بہت بڑی تعداد ان نوجوانوں کی ہے جن کو اس مسئلے کی اہمیت کا پتہ بھی نہیں ہے ان جانے میں اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔سیاسی اُتار چڑھاؤ ہرملک میں آتا ہے جس میں حکومتیں آتی ہیں اور جاتی ہیں مگر ہمارے ملک میں آئینی طریقہ کار کو بھی اپنی ذاتی سیاست کی خاطر متنازعہ بنایا جاتا ہے یہ ہم سب کی بحیثیت قوم ایک بہت بڑی بدقسمتی ہے اور سارا ملبہ عدلیہ فوج اور انتظامیہ پر ڈال دی جاتی ہے جس کا اب سدباب ہونا چاہیئے۔
ہم تمام اہل وطن اس چیز کا عہد کریں کہ آئندہ کسی بھی قسم کی سیاسی صورتحال میں اپنے اداروں کو کمزور نہ کریں کیوں کہ اداروں کو کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے جس کا دشمن بھر پور فائدہ آٹھائے گا۔
تازہ ترین
- ہومدروش کے رہائشی سے 1274 گرام چرس برامد ۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- ہومخیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے
- مضامیندادبیداد۔۔ویٹی کان کی سلطنت۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔”جی ایچ ایس ورکھوپ ایک مثالی ادارہ”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامینداد بیداد۔۔ اٹلی اور نشاۃ ثا نیہ۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل.
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی