چترال(بشیرحسین آزاد)ماحولیات کے عالمی دن کے مناسبت سے سنو لیپرڈ فاونڈیشن چترال، اغا خان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ، چیپس اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چترال کی جانب سے مشترکہ طور پر اغا خان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کے پرنسپل اورفیکلٹی ممبرز، سنو لیپرڈ فاونڈیشن چترال کے سٹاف، چیپس کے چئیرمین، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چترال کے نمائیندوں کے علاوہ اغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ، آکسفورڈ پیلک سکول بونی، سپیس ایرا پبلک سکول بونی، پامیر پبلک سکول بونی، گورنمنٹ ہائی سکول بونی اور آگاخان ایجوکیشنل سسٹم بونی کے طلباء و طالبات نیکثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کے طورپر لیکچرر زوالوجی ڈیپارٹمنٹ چترال یونیورسٹی جاوید فاروقی نے بھی شرکت کی۔پرنسپل اغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ، سلطانہ برہان الدین نے اپنے ویلکم نوٹ میں شرکاء کو خوش آمدید کیساتھ اس پروقار تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کی۔ انھوں نے ماحولیاتی الودگی کے وجوہات اور انسانی ذندگی پر اس کے اثرات سمیت ماحول کو الودگی سے پاک کرنے میں انسانی کردار پر مفصل انداز میں روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی تدارک اور اس کی مضر اثرات سے بچاو کے لئے ہمیں اپنے ترجیحات میں تبدیلی لانے، بہتر پالیسیاں تشکیل دینے اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اغا خان ایجوکیشنل سسٹم اپنے نصابی سرگرمیوں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تعلیم کو بھی اپنے نصاب کا حصہ سمجھ کر ماحولیاتی اگاہی میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ماحول کی بہتری کے لئے کام کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ اداراتی اور ذاتی طور پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ آخر میں انھوں نے ایک مرتبہ پھر سنو لیپرڈ فاونڈیشن چترال کے آر پی ایم، اغا خان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ فیکلٹی ممبرز، چئیرمین چیپس اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چترال کا شکریہ ادا کی کہ انھوں نے ماحولیات کے بین الاقوامی دن منانے کے لئے اغا خان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کا انتخاب کئے۔آر پی ایم سنو لیپرڈ فاونڈیشن جمیع اللہ شیرازی نے اغا خان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کے پرنسپل اور ایونٹ ارگنائزرز اور دیگر سٹیک ہولڈر کا شکریہ ادا کی کہ انھوں نے اس اہم دن کی انعقاد میں سنو لیپرڈ فاونڈیشن کا ساتھ دیا۔ انھوں نے ماحولیات بین الاقوامی دن کے تاریخی پس منظر اور اس دن کو منانے کا مقصد پر روشنی ڈالی۔ آر پی ایم سنو لیپرڈ فاونڈیشن ماحول اور قدرتی وسائل کی تحفظ، خصوصاً برفانی چیتا اور متعلقہ واسائل کی تحفظ، ان کو درپیش خطرات کی نشاندہی، ان کے تحفظ کی ضرورت اور ماونٹین ایکو سسٹم میں برفانی چیتے کی اہمیت پر تفصیلی بات کی۔ انھوں نے سنو لیپرڈ فاونڈیشن کے مقاصد، کام کرنے کیطریقہ کار اور اس کے کارکردگی پر مفصل پریزینٹیشن دیا۔
لیکچرر زوالوجی، یونیورسٹی آف چترال جاوید فاروقی نے ماحولیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی وجویات، ان کے اثرات اور انکی تدارک کے لئے بین الاقوامی طور پر کئے جانے والے کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے ماحول کو الودگی سے پاک کرنے، موسمیاتی تغیرات کے نقصانات سے بچنے کی تدابیر کرنیاور اس سلسلے میں اگاہی دینے میں اغاخان ایجوکیشنل سسٹم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اغاخان ایجوکیشنل سسٹم چترال میں بہترین عصری تعلیم کی فراہمی کیساتھ ساتھ ماحول دوست معاشرہ کی تشکیل میں بھی بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔چئیرمین چیپس رحمت علی جعفر دوست نے ماحول کی تحفظ کے حوالے سے طلباء کے کردار اور ضرورت پر تفصیلی بات کی، انھوں نے کہا کہ ذندگی کے سارے ضروریات ہم زمین اور ماحول سے حاصل کرتے ہیں لیکن ہم سب سے ذیادہ نقصان بھی اس دھرتی ماں کو پہنچاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں احساس کی ضرورت ہے، جب تک ہم میں احساس پیدا نہیں ہوگا ہم ایک ذمہ دار انسان نہیں بن سکتے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں سے ہم لوگوں میں احساس زمہ داری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں، اس سلسلے میں CHEPS کے کردار اور کامیابیوں کا مفصل انداز میں بیان کیا۔اس کے علاوہ اغا خان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کے بچوں نے ماحول دوست بائیو گیس پراجیکت اور ٹیبلو پیش کئے اور مختلف سکول سے آئے ہوئے سٹوڈنٹس کے درمیاں بین الاقوامی ماحولیات کے دن کی مناسبت سے آرٹ بنانے کا مقابلہ بھی ہواتقریب کے احتتام پراگاہی واک اور صفائی مہم کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات