چترال(نما یندہ چترال میل) ضلع اپراورلوئرچترال کی سول آرمڈفورسزکے ریٹائرڈ ملازمین نے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کے تنخواہوں میں مہنگائی وگرانی کے تناسب سے 100فیصد اضافہ کیا جائے اور ان کے مراعات کو دوسرے ملازمین کے برابر لایا جائے تاکہ وہ مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوسکیں۔ گزشتہ روز چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سول آرمڈفورس لوئرچترال کے چیئرمین (ر)کیپٹن عبدالصمدخان،چیئرمین اپرچترال (ر)صوبیدار محمداسلم،صدرلٹکوہ امیراللہ،ریٹائرڈ خطیب کفایت اللہ،لفٹینٹ ریٹائرڈ شیراعظم (ر)حوالدارعبداللہ خان،حوالدار(ر)جنادلہ خان اوردوسروں نے کہاکہ سول سروس میں سوسائٹی کے تمام اہلکاراپنی نوجوانی اورزندگی برف پوش،نسگلاح پہاڑوں اورتپتی ہوئی صحراؤں اورریگستانوں میں وطن عزیزکی حفاظت کے لئے معلوم نامعلوم دشمنوں کاسامناسیسہ پلائی دیواربن کرکئے بحیثیت غازی ریٹائرڈ ہوئے ہیں اورابھی بھی خون کے آخری قطرے تک اورہڈیوں میں حرکت باقی رہنے تک وطن کی حفاظت کے لئے ہردم تیاروفادارہیں۔انہوں نے کہاکہ ستم ظریفی ہے کہ تمام ریٹائرڈملازمین میں سب سے کم تنخواہ لینے والے بھی یہ ہی سول آرمڈفورسزکے ریٹائرڈ اہلکارہیں جس کی وجہ سے وہ مہنگائی کے اس ناقابل برداشت حالات میں سول آرمڈفورسزکے ریٹائرڈ اہلکاربچوں کی پرورش سے لیکرتعلیمی اخراجات برداشت کرنے قابل نہیں رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ جولوگ چترال سکاوٹس کے علاوہ دوسرے اضلاع یعنی دیر،باجوڑ،وزیرستا ن اوردوسرے فورسز میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں اُن کی پنشن بروقت نہیں ملتی ہے وہ 15 سے 20 تاریخ تک لیٹ ہونے کی وجہ سے ان کے بچوں کے فیس گھریلواخراجات چلانے میں کافی مشکلات درپیش ہوتے ہیں ان کی پیش چترال ٹرانسفرکیاجائے یابروقت ادائیگی کی جائے. اس سے قبل انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پولو گراؤنڈ روڈ سے ریلی نکالی جو کہ پریس کلب میں اختتام پذیر ہوئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات