چترال (نمائندہ چترال میل )چترال پریس کلب کے صحافیوں نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ پاک فوج کو غیر ضروری طور پر سیاست میں گھسیٹنے والی بیانات سے گریز کرنا چاہیے جس سے مُلک کی دفاعی اداروں کو نقصان لاحق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی اداروں کے کردار پر اج کل مختلف حوالوں سے باتیں کی جارہی ہیں اور سیاسی قیادت مسلح افواج اور قیادت کے حوالے سے ایسی گفتگو کررہے ہیں جس سے ادارہ کمزور ہوگا اور دشمن کا ایجنڈے بغیر کسی محنت کے پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور اس کی سینیئر لیڈرشپ ملکی دفاع میں دن رات کام کرتے ہیں اور پاکستان کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں جس کا ثبوت مُلک کی بہتر سیکیورٹی صورتحال ہے۔ ہم سب کو مل کے ملکی مفاد میں سیاسی وابستگیوں کو پس پشت ڈال کے ایک جان ہو کر کام کرنا چاہیے اور اسے عناصر کی مذمت کریں جو دفاعی ادارے کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات