چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان پیپلزپارٹی این اے ون چترال کے نامزداُمیدوارسیلم خان،پی کے ون کے حاجی غلام محمداورسابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ نے بشقرربالا،بگوشٹ،منوراوراورک گرم چشمہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگلے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی واصح قوت بن کرابھری گی، ووٹ امانت اور گواہی کانام ہے لہذا عوام کا فرض ہے کہ وہ امانت داروں کو کامیاب کرکے اس ملک کوترقی کی راہ میں کامزان کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے اورمظلوم طبقے کے حقوق کے لئے آوازکوبلندکیاہے۔یہی وجہ ہے کہ پی پی مزدوروں اورغریبوں کی آوازبن گئی ہے اورعوام کوہی طاقت کااصل سرچشمہ سمجھتی ہے۔شہیدذوالفقارعلی بھٹونے گرم چشمہ آکرعوام میں پائی جانے والی مایوسیوں کوختم کیااورپسماندگی دورکرنے کے لئے چترال میں ریکارڈترقیاتی کام کیے۔جن کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ وادی گرم چشمہ کے عوام بھٹوخاندان سے آج بھی والہانہ محبت کرتے ہیں آنے والے الیکشن میں انشاء اللہ پیپلزپارٹی دونوں سیٹوں سے جیت کرعوامی خدمت کاسلسلہ جہاں رکاتھاوہی سے شروع کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے مزکری منشورکاباقاعدہ اعلان ہوچکاہے جس میں معاشی انصاف، غربت میں کمی، تعلیم اور بنیادی صحت، معذور افراد کو معاشرے کا حصہ بنانا، زرعی اصلاحات، خواتین کی خود مختاری اور نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کی فراہمی دیگر بنیادی اجزا شامل ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی ادارے بھی باہمی تصادم کا شکار ہیں، چار سال تک یہ ملک بغیر وزیر خارجہ کے چلتا رہا، پارلیمنٹ کو تمام معاملات سے بے خبر رکھا گیا، ن لیگ دورمیں نیشنل ایکشن پلان کو غیر فعال بنا دیا گیا، عوام کو سستی بجلی ملی نہ سستا پیٹرول ملا۔پاکستان زرعی ملک ہے، 40 فی صد آبادی اس سے منسلک ہے، ملک میں 150 سے زائد ٹیکسٹائل یونٹ کم ہوچکے ہیں، انڈسٹریل گروتھ بڑھانے کے لیے اقدامات کریں گے، زرعی اصلاحات کا انقلابی پروگرام ہمارے منشور میں شامل ہے، کسانوں کو بے نظیر کسان کارڈ دیا جائے گا، کارڈ سے کسانوں کو سبسڈی، سستی کھاد ملے گی، محنت کشوں کا تحفظ کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ منشورکے مطابق عوام کے تحفظ کے لیے مزید ڈیم بنائے جائیں گے، پانی کی بچت محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، غذائی قلت کے سنگین مسئلے کے حل کے لیے پیپلز فوڈ کارڈ متعارف کرائیں گے جس سے عوام کو کھانے کی اشیا کم قیمت پر مل سکیں گی۔ پاکستان میں پہلی بار فیملی ہیلتھ سروس کا آغاز کیا جائے گا، شہروں میں بھی سرکاری ڈسپنسریاں کھولی جائیں گی۔اس موقع پرپی پی پی علماء ونگ کے صدرممتازعالم دین قاری نظام الدین،ممبرتحصیل کونسل گرم چشمہ خوش محمد،فیض الرحمن وی سی ناظم ایون،خداپناہ،محمدامین،سیدنادرشاہ صدرپی پی پی گرم چشمہ اوردیگرنے خطاب کئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات