چترال (نما یندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوار الحق نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور مختلف دیہات میں کھلی کچہریاں منعقد کرکے عوام سے ان کے اجتماعی مسائل سننا، معمولی نوعیت کے مسائل کو موقع پرہی حل کرنا اور دوسرے مسائل کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جس میں مختلف محکمہ جات کے افسران کو اسی مقصد کے لئے شریک کیا جاتا ہے۔ بدھ کے روز دروش ٹاؤن میں منعقد ہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام کی شکایت پر جنگلات کی کٹائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جواس قبیح فعل میں ملوث پائے جائیں۔ انہوں نے محکمہ ہائے ثانوی تعلیم، خوراک، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ہائر ایجوکیشن اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے بارے میں مختلف عوامی شکایات پر موقع پر ہی موجود متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو احکامات جاری کردئیے۔ انہوں نے نومنتخب ویلج چیرمینوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے مسائل کی نشاندہی میں بھر پورکردار ادا کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ انہیں متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھاکر مسائل حل کرے۔ اس موقع پر علاقے کے مسائل بیان کرنے والوں میں قاری جمال عبدالناصر، صدر تجار یونین حاجی گل نواز، رضیت باللہ، حاجی شمشیر دستگیر، نثار دستگیر، عبدالرحیم،محمد اسلام، وقار احمد، غلام احد، جاوید عالم، مولانا سمیع اللہ، شیر نذیر ِ، عبدالقادر اور دوسروں نے دروش کے علاوہ اس کے نواحی گاؤں ارسون، دمیڑ، بیوڑی اور شیشی کوہ کے مسائل بیان کئے۔ انہوں نے پیسکو کے خلاف بھی شکایات بیان کرتے ہوئے بغیر میٹرریڈنگ صارفین کو بھاری رقم کی بل بھیجنے کی بھی شکایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





