چترال (محکم الدین) ایون درخناندہ و کوروکے عمائدین سیدالدین، سید احمد،تنزیل الرحمن، مشرف خان، غلام حسین، فضل الرحمن و درجنوں دیگر افراد نے آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ چترال سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ نالہ ایون میں حفاظتی بند کیلئے کھدائی کرکیجو ملبہ بیچ نالہ جمع کیا گیا ہے۔اسے فوری طور پر ہٹایا جائے۔ کیونکہ اس وقت نالہ ایون کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ اس لئے ممکنہ طور پر سیلاب کی صورت میں ملبہ اس کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔ جس کی وجہ سے علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ آکاہ نے ایون نالے کے قریب گھروں اور علاقے کو بچانے کیلئے ایک سو میٹر یعنی تین سو پچیس فٹ طویل حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کی منظوری اور ڈیزائن دیا تھا۔ بڑی مشکل سے ایک سو فٹ حفاظتی بند تعمیر ہو چکا ہے۔ دو سو پچیس فٹ حفاظتے پشتے کا بقیہ کام اور ملبہ نالہ کے درمیان پڑا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ بقیہ کام مکمل کرنا تو دور کی بات، بار بار متعلقہ ٹھیکہ دار اور ادارے کو سیلاب کی ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ انہوں نے آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ اور متعلقہ ٹھیکہ دار کو خبردار کیا ہے۔ کہ یہ ایک ایمرجنسی مسئلہ ہے۔ اس پر اگر فوری طور پر توجہ نہ دی گئی توانیس اپریل کو ان کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ مذکورہ ملبہ نالہ ایون کے بیچ سے ہٹایا جائے۔اور علاقے کے لوگوں کو بچانے کیلئیبقیہ کام مکمل کرنے کے سلسلے میں فوری عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





