داد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔سو دی قرضوں سے نجا ت
فروری کا میہنہ نئے بجٹ پر کا م شروع کر نے کا مہینہ ہے اس ما ہ نئے ما لی سال کے بجٹ کا خا کہ تیار ہو تا ہے اگلے تین مہینوں میں بجٹ کی نو ک پلک سنوار کر پوری بجٹ دستا ویز تیار کی جا تی ہے عموماً جو ن کے مہینے میں بجٹ پیش کیا جا تا ہے ہر سال بجٹ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہو تا ہے کہ پرانے قر ضوں پر سود کی ادائیگی کے بعد بچ جا نے والے آمدن میں سال کس طرح گذارا جا ئے اس کا آسان حل یہ ہے کہ مزید قرضہ لیا جا ئے عموماً ایسا ہی ہو تا ہے اسلا م اباد میں اس وقت یہ بات زیر بحث ہے کہ قر ضوں کے جا ل سے نجا ت کس طرح ملے گی؟ کو نسا راستہ اختیار کیا جا ئے کہ مو جو دہ قرضہ ادا ہو جا ئے آئیندہ قرض لینے کی ضرورت نہ پڑے اس کا آسان اور بہترین حل یہ ہے کہ ملک کے 200کھرب پتی خا ندان آگے آکر ملک کے ذمے قرضہ ادا کریں صرف سیا لکوٹ شہر کے صنعتکار وں نے دو سے زیا دہ مو اقع پر اپنے سر ما یے سے حکومت کی مدد کا فریضہ انجا م دیا ہے اگر ایک شہر کے صنعتکار حکومت کی مدد کر سکتے ہیں تو ملک کے 12صنعتی اور تجا رتی شہروں کے صنعتکار اور تا جر آگے آکر اپنا کر دار ادا کریں تو ملک کے ذمے واجب لادا قرضوں سے قوم کو نجا ت دلا ئی جا سکتی ہے اور یہ کا م مشکل نہیں اسلا م اباد کے جو حلقے ان خطوط پر سوچ رہے ہیں وہ ملک کے معتبر حلقے ہیں ان حلقوں میں اس بات پر تشویش ظا ہر کی جا رہی ہے کہ پا کستان 50کھرب روپے کا قرض دار ہوا ہے پا کستان کی کل آمدن کا 85فیصد قرضوں پر سود کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے بجٹ بنا نے والے بقا یا 15فیصد پر مزید قرض لیکر ملکی دفاع، تر قیا تی پرو گرام اور دیگر اخرا جا ت کے لئے وسائل فرا ہم کرتے ہیں اگر مزید قرضہ نہ لیا جا ئے تو ملک چلا نا ممکن نہیں ہو تا، ہر سال یہ مسئلہ پیش ہو تا ہے اور ہر سال اس کا یہی حل نکا لا جا تا ہے انگریزی میں اس کو ویشسیس سائیکل کہا جا تا ہے جس کا اردو تر جمہ ”شیطا نی چکر“ کیا گیا ہے اس شیطا نی چکر سے با ہر آنے کے دو سے زیا دہ راستے ہو سکتے ہیں تا ہم سیا سی مصلحتوں اور جمہوری تقا ضوں کو سامنے رکھ کر دو ممکنہ راستوں پر غور کرنا منا سب ہو گا پہلا راستہ یہ ہے کہ امپورٹ میں کمی کی جا ئے با ہر کے ملکوں سے عیش و عشرت کے لئے منگو ا ئی جا نے والی قیمتی سا ما ن اور گا ڑیوں کی در آمد پر مکمل پا بندی لگا ئی جا ئے اس اقدام سے زر مبا دلہ کی بچت ہو گی اور ملکی معیشت کو استحکا م ملے گا دوسرا قدم یہ ہو سکتا ہے کہ اندرون ملک محا صل جمع کر نے کے نظام میں اصلا حا ت کے ذریعے محا صل کو دگنا کیا جا ئے تا کہ ملکی دفاع، تر قی، خوشحا لی اور دیگر امور ملکی وسائل سے حل ہو جا ئیں یہ دونوں اقدامات بیک وقت اٹھا ئے جا سکتے ہیں اس وقت صورت حال یہ ہے کہ خواتین کے میک اپ سے لیکر دولت مند گھر انوں میں کتے اور بلی کی خوراک تک 228غیر ضروری اشیا ء بیرونی ملکوں سے در آمد کی جا تی ہیں بنگلہ دیش کی حکومت نے غیر ضروری درآمد ات پر پا بندی لگا ئی ہے ان کی ملکی آمدن کا صرف 20فیصد قر ضوں کی ادائیگی پر لگتا ہے با قی 80فیصد ملکی تر قی پر لگا یا جا تا ہے اخباری رپورٹوں کے مطا بق سال 2022-23کے بجٹ میں کئی انقلا بی اقدامات تجویز کئے جا رہے ہیں ان انقلا بی اقدامات کو کا میاب بنا نے کے لئے 50کھرب روپے کے قر ضوں کا مو جو دہ بو جھ گردن سے اتار نا ہو گا، صنعت و تجا رت سے وابستہ لو گوں کا خیال ہے کہ صنعتکار وں کا تعاون حا صل کر کے 200بڑے سر ما یہ داروں کو پا کستان کا قرضہ اتار نے پر ما ئل کرنے کے لئے سیا سی تنا ؤ کی کیفیت کو ختم کر کے کاروباری طبقے کا اعتما د بحا ل کرنا ہو گا اعتما د کی بحا لی کے بعد ملک کے صنعت کار اور تا جر دست تعاون بڑ ھا نے پر اما دہ ہو جا ئینگے تناؤ اور دباؤ کے ما حول میں ایسا کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
تازہ ترین
- ہومچترال شہر آور مضافات میں بجلی کی بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کا اجلاس،، یکم نومبر تک بجلی کی بحالی کےلئے ضلعی حکومت کو ڈیڈلائن ورنہ۔۔۔
- ہومموبائل کا غلط استعمال ذہنی صلاحیت کو متاثر کردے گا‘ ماہرین
- ہوم77سال پہلے بھارتی افواج ناجائز طور پر کشمیر پر قابض ہوئیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کا گلا گھونٹ کر انہیں اپنے مستقبل کا آزادانہ فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا،امیرجماعت اسلامی وجہہ الدین
- ہومملزم حمید خان ولد ٹیکہ خان سکنہ منور گرم چشمہ کے قبضے سے 7.5 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برامد۔ چترال پولیس
- ہومکھوار اہل قلم چترال کے زیراہتمام کشم اپرچترال سے تعلق رکھنے والا اردوکے شاعر و مصنف رحمت ظاہرشاہ ظاہرکاشعری مجموعہ “ماہی بے آب” کی تقریب رونمائی
- ہومچترال ٹاون میں تین دن کے اندر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائےبصورت دیگر عوام سراپااحتجاج ہوں گے۔امیر جے آئی وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد ۔۔نسلوں میں فاصلے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندادبیداد۔۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی۔۔یک جہتی
- ہومچترال میں خودکشیوں کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے خاطر لوئر چترال پولیس کا خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری
- ہومچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا