چترال (نما یندہ چترال میل) چترال لو یر کے لئے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد انوار الحق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈپٹی کمشنر چترال (لوئر) باقاعدہ چارج سنبھالنے کیلیے آفس پہنچے تو افسران اور سٹاف نے ن کا استقبال کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس تانیہ رشید اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال ثقلین سلیم نے نئے ڈپٹی کمشنر کو تعارف کروایا۔ چترال لیویز کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف انر پیش کیا۔ تعارف کے بعد نئے ڈی سی انور الحق نے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا، تعلیم، روزگار، انفراسٹرکچر خاص کر روڈز (بین الضلاع اور اندرون ضلع)،سیاحت کا فروغ، ماحولیاتی اور شہر وں کی صفائی اور خوبصورتی،صحت اور پولیو سے نجات دلانا اولین ترجیحات ہونگی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلع کے اندر افسران کے دروازے سو فیصد عوام کے لئے کھولنے ہونگے۔ اور حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہو گی تاکہ عوام کو محسوس ہو کہ انکے کام ہو رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے چترال کے غیور عوام سے بھی اپیل کی کہ چترال کی ترقی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مسائل کی نشاندہی کریں۔ تاکہ ہم ملکر ضلع چترال کو ایک ماڈل ضلع کا درجہ دے سکیں اور چترال کے سافٹ امیج اور چترال کے کلچر کی تشہیر کی جا سکے۔ چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور اپنے سٹاف سے ملے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات