چترال (نمائندہ چترال میل) یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام چترال میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ خواتین کو صنفی امتیاز کی بنیاد پر زندگی کی دوڑ سے پیچھے رکھنے کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ان کا شایان شان اور جائز مقام دلوانے میں کوئی کسر نہیں اٹھایا جائے گا۔ تقریب سے یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے علاوہ تقریب کے مہمان خصوصی آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے پرنسپل سلطانہ برہان الدین، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر نصرت جبین، حقوق خواتین کے لئے کام کرنے والے رحیلہ کنول ایڈوکیٹ، چترال میوزیم کے کیوریٹر سید گل کالاش اور پبلک ریلییشنز افیسر شکیل احمد اور دوسروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ طلباء وطالبات نے اس دن کی اہمیت کو تقاریر اور خاکوں کے ذریعے اجاگر کیا۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال