چترال (نما یندہ چترال میل) اتوار کی شام چترال شہر سے ملحقہ سیاحتی مقام برموغ لشٹ کے قریب ایک ٹیلی فون کمپنی کے گارڈ روم میں دو نوجوان مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ چترال پولیس کے مطابق نوجوانوں کی عمر چوبیس سے چھبیس سال کے درمیان ہے۔جن کی شناخت عبد الودودولد تاج محمد ساکن چیوڈوک چترال اور سلمان ولد لیاقت ساکن سین لشٹ چترال کے طور پر ہوئی ہے۔مقامی پولیس کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاشیں ڈی ایچ کیوہسپتال چترال منتقل کردیا ہے۔ موت کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔ لقمہ اجل بننے والے نوجوان پکنک منانے برموغ لشٹ گئے ہوئے تھے لیکن اچانک برفباری کے نتیجے میں وہ واپس نہ آ سکے اور گارڈ روم میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے اور یہ حدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی موت کی بڑی وجہ سخت سردی ہوسکتی ہے۔ لاشوں کی پوسٹ مارٹم پیر کے روز کی جائے گی جس کے بعد ہی اصل حقائق منظر عام پر آئیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





