چترال (نما یندہ چترال میل) چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال2 202ء مکمل ہوگئے جس میں اتفاق رائے سے ظہیرالدین صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں سیف الرحمن عزیز سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ نائب صدر، عبدالغفار جنرل سیکرٹری، نورافضل خان فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔ جمعہ کے روز سابق صدروسینئرصحافی شاہ مرادبیگ کے زیرصدرات انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ منعقدہ انتخابی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پرسینئرصحافی شاہ مرادبیگ نے تمام اراکین کاشکریہ اداکیاکہ اُنہوں نے آپس میں اتحادو اتفاق کی نئی مثال قائم کر دی۔