چترال (رپورٹ شاہ مرادبیگ)پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل دروش کے نومنتخب صدرحاجی غازی خان وردک کی چترال آمدپرلواری ٹنل سے دروش تک انتہائی شانداراستقبال کرکیسینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں پارٹی جیالوں نے دروش پہنچایا۔ لواری ٹنل کے اس طر ف سینکڑوں پارٹی ورکرز ایک لمبی قطارمیں کھڑے ہوکر نومنتخب صدرکودرجنوں کے حساب سے ہارپہنایا، مٹھائیاں بانٹنے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کا سلسلہ راستے میں دروش پہنچنے تک مختلف مقامات پرجاری رہا۔دروش چوک میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدرحاجی غازی خان وردک،پی پی پی علماء ونگ کے ضلعی صدرقاری نظام الدین،پی پی پی صوبائی کونسل کے ممبرسرفرازشاہ،سابق یوسی ناظم حیدرعباس،سینئررہنماجاویداختر،ظاہرخان، قاضی محمدحسین،فہیم اللہ اوردیگرنے کہاکہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی قیادت اورصوبائی صدرنجم الدین خان کامشکورہیں کہ انہوں نے یوسی اندرواورعشریت کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے تحصیل صدارت کے لئے ارندوسے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے سینئررہنماحاجی غازی خان کومنتخب کیا۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی ہمیشہ غریبوں کی آوازبن کراس قوم اورملک کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت غریبوں کاجیناحرام کردیا ہے اس غریب دشمن مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی ہے۔ بلاول بھٹو میدان میں آ چکے فتح عوام کی ہوگی۔ پیپلز پارٹی مہنگائی ختم کرکے ملک میں خوشحالی لائے گی۔ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا۔ نومنتخب صدرحاجی غازی خان وردک نے کہاکہ پی پی چترال میں بسنے والے پختون قوم کی حوصلہ افزائی کرکے تحصیل صدرات کاعہدہ ہمیں سونپ دی ہے اس کابدلہ انشائا للہ آنے والے بلدیاتی اورعام انتخابات میں بھاری اکثریت سے تیرکوکامیاب کرکے اداکریں گے اورہمیشہ پارٹی کے روشن مستقبل اورآگے لے جانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔انہوں نیتاریخی اور پرتپاک استقبال پرتجاربرادری دورش،پارٹی عہدہداروں،ورکروں،یوسی عشریت اوراندروکے عوام کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔ پی پی پی تحصیل دروش نومنتخب صدرکے ساتھ جنرل سیکرٹری سکندرحیات اورانفارمیشن سیکرٹری عمران حسین کابھی نوٹفیکیشن کیاگیاہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات