چترال (نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخوا پولیس میں 42سال تک خدمات انجام دینے کے بعد ڈی ایس پی محمد یعقوب خان اتوار کے روز سروس سے ریٹائرہوگئے۔ اس موقع پر پولیس لائنز میں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد مہمان خصوصی تھے جبکہ معززین شہر کے علاوہ پولیس کے ریٹائر افسران بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں محمد یعقوب خان نے پولیس افسران اورجوانوں پر زور دیاکہ وہ مظلوم کو کبھی بھی اپنے دفتر سے مایوس ہوکر جانے کی نوبت نہ آنے دیں کیونکہ آپ ہی ان ظلم رسید ہ افراد کے لئے امید کی کرن ہیں اور اس لحاظ سے اللہ نے ایک اہم ذمہ داری آپ کو حوالے کیا ہے اور اس بارے میں بازپرس بھی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر 1980ء میں بطور کنسٹیبل بھرتی ہونے کے بعد انہوں نے پولیس فورس میں مختلف ذمہ داریاں مختلف اضلاع میں نبھاتے ہوئے یہ محسوس کیا کہ اس ملازمت کو درست طریقے سے انجام دینا بھی ایک عبادت ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال سونیہ شمروز خان اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد کی طرف سے جونئیر افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہاکہ ایسے افسران ہی پولیس فورس کی مورال کو بلند کرتے ہیں۔ ایس پی محمد خالد نے ڈی ایس پی محمد یعقوب خان کی ایمانداری اور فرض شناسی کو دوسرے افسران اور جوانوں کے لئے قابل تقلیدقرار دیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم، ایس ڈی پی اوز ایون حسن اللہ خان، لوٹ کوہ محمد شفیع شفا اور دروش اجمل خان نے شرکت کی جبکہ سول سوسائٹی سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین، سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر نورالاسلام، ریٹائرڈ ایس پی میر کلان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صفت زرین، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ایاز زرین نے شرکت کی۔ یا د رہے کہ محمد یعقوب خان کا تعلق اپر چترال کے موڑکھو میں سہت سے ہے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ