چترال(بشیرحسین آزاد)احساس پروگرام کے تحت پچاس ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد کی امداد کیلئے رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس اے سی چترال لوئر ثقلین سلیم کے زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں نائب صدر تجار یونین چترال ملک اسرار اور ہاشم گل سمیت دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کو بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کی نئی سکیم جس کے تحت پچاس ہزارروپے سے کم ماہانہ آمدنی والے افراد کی امداد کیلئے اُن کو ماہانہ آٹا،گھی اور دالوں کی خریداری پر1000روپے رعایت کی صورت میں امداد دی جائے گی۔مطلوبہ سہولت حاصل کرنے کے لئے7181پر مسیج کرکے خودکو رجسٹرڈ کروانا لازمی ہے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عوام الناس کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اور خاصکر تجاریونین چترال لوئر اپنا کردار ادا کرے گی۔تجار یونین چترال لوئر نے ان تمام کو جن کی ماہانہ آمدنی پچاس ہزار روپے سے کم ہے کو مطلع کیا ہے کہ جلد از جلد 7181پر میسج کرکے خود کو اس پروگرام کے لئے رجسٹرڈ کریں اور حکومت پاکستان سے خریداری پر ماہانہ 1000روپے تک رعایت حاصل کریں۔
عوام کو مندرجہ بالا سہولت فراہم کرنے کے لئے تحصیل چترال کے مختلف مقامات پر سیل پوائنٹس کھولے جائینگے جن میں 4چترال بازار میں ہونگے۔لہذا سیل پوائنٹس کے حصول کے خواہشمند دکاندار حضرات صدر تجاریونین چترال لوئر بشیر احمد سے رابطہ کرکے اپنے درخواست اُن کے پاس جمع کروائیں تاکہ قرعہ اندازی کے ذریعے سیل پوائنٹس کیلئے دکانداروں کا انتخاب کیا جاسکے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات