چترال (نمائند ہ چترال میل) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے چترال کے معروف عالم دین اور جامع مسجد شاہی بازارکے خطیب کو بین المذاہب ہم آہنگی تنظیم کا چترال میں چیرمین مقرر کر تے ہوئے اس امید کا اظہارکیاکہ ان کی قیادت میں چترال کے امن وامان اور بھی مثالی بن جائے گی۔ ٹاؤن ہال میں گزشتہ دن بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے موقع پر انہوں نے کہاکہ چترال کو امن کا گہوارا رکھنے اور یہاں امن اور برادرانہ ماحول کے استحکام کا سہرا مولانا الہلال جیسے جید علمائے کرام کے سر جاتا ہے جوکہ اپنی ذات میں انجمن ہیں اور اپنی مقناطیسی شخصیت سے سب کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اور اپنی سیرت وکردار سے ان کے دل جیت لیتے ہیں۔ وزیر زادہ نے کہاکہ مولانا الہلال اور دوسرے علمائے کرام کی علاقے میں امن وامان کے لئے کوششوں کے نتیجے میں کالاش اقلیت بھی نہایت محفوظ ہیں اور انہیں اکثریت سے کوئی شکایت کرنے کا موقع نہیں ملا۔ اس موقع پر تمام حاضریں نے مولانا الہلال کے انتخاب پر اپنی خوشی ومسرت کا اظہارکرتے ہوئے اسے بہترین انتخاب قرار دیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات