چترال (نما یندہ چترال میل) یوفون 4Gسپر فٹ بال کپ کا فائنل جیت کر چترال میں داخل ہونے پر پہنچنے والی ٹیم کو اہالیان چترال نے عشریت سے لے کر چترال شہر تک مختلف مقاما ت پر والہانہ استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کئے اور ہار پہنائے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے فاتح ٹیم کے اعزاز میں اپنے دفتر کے احاطے میں استقبالیہ پروگرام کا اہتمام کیا جہاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں چترال میں کھیلوں کو سب سے ذیادہ اہمیت دی گئی ہے اور 14کروڑ روپے مختلف مقامات پر پولو گراونڈز کی تعمیر پر خرچ ہونا، سیدآباد اور بونی کے مقامات پر پلے گراونڈز کی تکمیل اور چترال شہر میں سپورٹس کمپلیکس کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے پشاور میں قومی سطح پر چیمپئین بننے والی ٹیم کے ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس علاقے کے عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ وزیر زادہ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کو گرانٹ ان ایڈ دلوانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حسین احمد نے فٹ بال کے کھیل کو ترقی دینے کی راہ میں مشکلات کا ذکر کیا جبکہ ایڈوکیٹ عبدالولی خان عابد نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیاکہ وہ پولو اور فٹ بال کے کھیلوں کی ترقی میں وہ کردار ادا کریں جوکہ ماضی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا خاصہ رہا ہے۔ڈی سی نے فاتح ٹیم کے لئے انعام 2لاکھ روپے ٹیم کپتان محمد رسول کے حوالے کئے جبکہ معاون خصوصی وزیر زادہ نے ہر کھلاڑی کو چترالی ٹوپی اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر بونی میں پولو ٹورنامنٹ جیتنے والی خالد بن ولی شہید ٹیم کو بھی انعامات دئیے گئے۔ پی ٹی آئی لویر چترال کے صدر سجاد احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات