چترال (نمائندہ چترال میل)حسب روایت اس سال بھی ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق)چترال کے زیر اہتمام چترال بھر کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے جماعت سوم تا دہم کے طلبہ و طالبات کے درمیان تحریری ا نسائیکلو پیڈیا کوئیز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں لوئراوراپرچترال کے 13سنٹروں میں 67 سکولوں کے آٹھ سو(992)طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ یہ پروگرام دو کٹگیری جونیئر اور سینئرپر مشتمل تھا۔جونیئرکٹگیری میں مسلم ماڈل سکول گولدور چترال کے محمد مشہود نے پہلی، بروز پبلک سکول کے سنہرا قاضی نے دوسری اورحرا سکول ایون کے زنیرہ شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے بالترتیب3000،5000،7000 کے انعامات اور شیلڈز حاصل کیے۔، سینئرکٹگیری میں اسلامک گرامر سکول کے نعمان ہاشم نے پہلی، گورنمنٹ یاسر اللہ شہید ہایئر سیکنڈری سکول برنس کے عبیداللہ نے دوسری اور ڈایئمنڈماڈل سکول بکر آباد کے محمد سجاد نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے نقد انعامات اپنے نام کر لیا۔ اس کے علاوہ جونیئرکٹگیری میں پاک سرزمین سکول سوروخت کے ارشاد الرحمان تحصیل موڑ کہو تورکہو میں، لرنر سکول دروش کے محمد ارسلان نے تحصیل دروش میں اور فرنٹیر کور پبلک سکول مستوج کے آمنہ عزیز نے تحصیل مستوج میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لئے۔ سنیئرکٹگیری میں عشیریت پبلک سکول کے شاہ ناصر نے تحصیل دروش میں اور آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے عالیہ شاہ نے تحصیل مستوج میں پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔
پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا اہتما م گورنمنٹ سینٹیل ماڈل ہائی سکول چترال میں کیا گیا۔ اس تقریب میں 150 س کے قریب سکول پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور طلباء وطالبات شرکت کی۔اس تقریب میں آفاق چترال کے ایریا ہیڈ زوالفقار علی خان نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہتے ہوئے پروگرام کے مقا صد پر روشنی ڈالی اور چترال اور ملک بھر میں آفاق کی تعلیمی کاوشوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اور سامعین کو بتایا کہ طلباء میں مطالعے کی عادت پیدا کرنے اور ان میں مثبت مقابلے کا جذبہ ابھار نے کے لئے آفاق یہ پروگرامات کراتا رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آفاق بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے،ذہنی افق کوسعت دینے، اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور علمی استعداد میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
آفاق ملاکنڈ کے ریجنل ہیڈ صا حبزادہ ماجد علی خان نے خاص مہمانوں کو آفاق کی طرف سے اعزازی شیلڈپیش کرتے ہوئے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات اور سکولوں کو مبارک باد دی اور آفاق کے مختلف پروگرامات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور معیار تعلیم کی راہ میں آفاق کی کاوشوں کا حوالہ دیا انہوں نے کہا کہ چترال میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ بچوں کی ہمہ جہت نشو نما کا خیال رکھیں اور انہیں مختلف ہم نصابی پروگرامات میں شرکت کا موقع دیں۔ انہوں نے پروگرام میں شریک ہونے پر مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اور ان کو بتابا کہ آفاق تعلیم کے میدان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے سکولوں کے پرنسپلز، ٹیچر اور والدین پر زور دیا کہ طلباء کی بہترین تعلیم تربیت ہی سے وہ ملک قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمیل لوئرچترال مظفر علی خان نے تعلیم کے میدان میں آفاق کی کاوشوں کو سراہا۔ وہ اساتذہ طلباء اور والدین پر زور دیا کہ بچوں کی ہمہ گیر نشو نما کے لئے انہیں نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کر ناچاہیے۔ پروگرام سے محمد افضل ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD، وجہہ الدین صد پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن چترال، پروفیسر حفیط اللہ یو نیورسٹی آف چترال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آفاق تقریباً دو دہائیوں سے تعلیمی شعبہ میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے جن میں خصوصاً اساتذہ و طلبائکے تربیتی پروگرام، کیریئر کونسلنگ اوردوسرے پروگرامات شامل ہیں جہاں طلبہ کو اپنی صلاحتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آفاق بچوں کی علمی،تربیتی اور نفسیاتی ضرورتوں کو بطریق احسن پورا کر رہے ہیں۔آفاق پاکستان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔پروگرام کے آخرمیں پروگرام میں مہمانان نے کوئز میں حصہ لینے والے سکولوں میں سرٹیفیکیز، پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات