داد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔۔طور خم کے اُس پار
طور خم کے اُس پار سے جو خبریں مغر بی میڈیا پر آرہی ہیں وہ یک طرفہ خبریں ہیں تصویر کا دوسرا رخ نہیں دکھا یا جا تا ایک خا تون کو دکھا یا جا تا ہے جو کام پر نہیں جا تی ایک لڑکی کا انٹر ویو نشر کیا جا تا ہے جس نے کا لج جا نا چھو ڑ دیا ایک کنبے کا سر براہ ما ئیک پر آکر کہتا ہے ہم اپنے گھر وں میں خوف زدہ رہتے ہیں با ہر جا نے کا راستہ ملے تو ہم ملک چھوڑ نے کو تیا رہیں اس قسم کا مواد یہ ظا ہر کرنے کے لئے نشر کیا جا تا ہے کہ امارت اسلا می افغا نستا ن کی عبوری حکومت سے لو گ خو ش نہیں اور خار جی ملکوں کی مسلط کی ہوئی سابقہ حکومتوں کو یا د کر تے ہیں سویت یو نین ٹوٹنے کے بعد تا جکستان اور ازبکستان سے اس طرح کی خبریں عالمی میڈیا پر پھیلا ئی جا تی تھیں ایک سال کے اندر پتہ چلا کہ یہ خبریں جھوٹ پر مبنی تھیں امارت اسلا می کی عبوری حکومت قائم ہو نے کے 4ما ہ بعد افغا نستا ن میں جو تاثر سب سے گہرا ہے وہ قیا م امن کا تا ثر ہے دوسرا بڑا تا ثر یہ ہے کہ امارت اسلا می کی قیا دت تکثیریت کو قبول کر تی ہے سب کو ساتھ لیکر چلنے کا حا می ہے الگ تھلک رہنا نہیں چا ہتی اعتما د اور اعتبار قائم کرنا چاہتی ہے گزشتہ چار مہینوں کے اندر حا مد کر زئی اور اشرف غنی کی حکومت میں تعلیم، صحت، ترقی و منصو بہ بند ی کے ساتھ ساتھ معیشت کے شعبے میں کا م کرنے والے ما ہرین کی بڑی تعداد کو کام پر واپس بلا یا گیا ہے عبوری حکومت کے وزرا جب اعلا نیہ اور غیر اعلا نیہ دوروں پر بیرون ملک جا تے ہیں وہ پیشہ ور اور ہنر مند لو گوں کو ڈھونڈ کر افغا نستان لا تے ہیں اور اہم امور ان کے حوالے کر تے ہیں نیز بیرونی مما لک میں مختلف شعبوں کی کا میاب پا لیسیوں کا جا ئزہ لیکر ان سے استفادہ کر تے ہیں مثلاً شرح خواندگی میں اضا فے کے لئے خصو صاً خوا تین کو تعلیمی سہو لیات دینے کے لئے خیبر پختونخوا میں ایلمنٹری ایجو کیشن فاونڈیشن کے تحت چلنے والے کمیو نیٹی سکولوں کے سسٹم کا جا ئزہ لیا جا رہا ہے اس سسٹم کو افغا نستان کے دیہی علا قوں کے لئے مو زوں قرار دیا جا رہا ہے اخبار نویسوں کے ایک گروپ نے اس ہفتے قند ہار، کا بل، ہرات اور جلا ل اباد میں دفتروں، کالجوں اور یو نیورسٹیوں کے اندر خواتین کو بلا خوف و خطر کا م کر تے دیکھا شہر یوں نے اخبار نویسو ں کو بتا یا کہ اسلا می سزاووں کے نفاذ کے بعد پورے ملک میں امن قائم ہو گیا ہے لو گ رات اور دن کے کسی بھی حصے میں بلا خوف و خطر آ سا نی اور سہولت کے ساتھ سفر کر تے ہیں مختلف شہروں میں اغوا ء، ڈاکہ زنی اور قتل مقا تلے کی وارداتوں میں ملوث مجرموں کو پھا نسی دیکر ان کی لا شیں چورا ہوں پر لٹکا دئیے گئے یا کرینوں پر لٹکا کر شہروں میں پھیرائے گئے ان سزاوں نے عوام کو جینے کا حو صلہ دیا ہے امارت اسلا می نے قا نون کی عملداری قائم کرنے کے لئے کوئی لمبا چوڑا منصو بہ نہیں دیا شرعی عدالتیں قائم کیں ملزم کو قا ضی کے روبرو پیش کر کے گوا ہوں کو لا یا جا تا ہے شہادت کے ذریعے جر م ثا بت ہونے کے بعد مجرم کو مہلت نہیں ملتی فوراً تختہ دار پر لٹکا یا جا تا ہے اور اس کی لا ش کو عبرت کے لئے چو را ہوں پر لٹکا یا جا تا ہے عمو ما ً دو دنوں کے اندر انصاف ملتا ہے عدل قائم ہو تا ہے اخبار نویسوں نے اغوا، جنسی درندگی اور قتل کے دو مجرموں کی لا شوں کو کرینوں پر لٹکے ہوئے دیکھا ان کو بتا یا گیا کہ مجرموں کو پکڑ نے اور سزا دینے میں صرف تین دن لگے مقتو لہ کا سوئم جا ری تھا کہ مجرموں کو کیفر کر دار تک پہنچا یا گیا اگر امارت اسلا می نے قیا م امن اور تکثیریت کے دو اصو لوں کو اپنی تر جیحا ت میں سر فہرست رکھا تو مستقبل کا افغا نستان ایک پر امن اور خوشحا ل ملک ہو گا پھر طور خم کے اُس پارسے بری خبریں نہیں آئینگی۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



