مستوج ذہنی تناو کا شکار ڈرائیور نے دو افراد کو کچل دیا۔ دونوں جان بحق، جان بحق ہونے والوں میں پولیس کا جوان بھی شامل ہے ڈرائیور گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ذہنی تناو کے شکار ڈرائیور نے دو افراد کو کچل دیا۔ دونوں جان بحق، جان بحق ہونے والوں میں پولیس کا جوان بھی شامل ہے ڈرائیور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق لاسپور سے تعلق رکھنے والے لینڈکروزر ڈرائیور نیت ولی شاہ لاسپور سے بونی آتے ہوئے راستے میں کئی مرتبہ سواریوں سے الجھ پڑا۔ بالاخر مستوج پہنچ کر سواریوں نے ایس ایچ او تھانہ مستوج کو شکایت کی جس پر ایس ایچ او نے ڈرائیور کو روک لیا۔ تاہم ایک نوجوان عبدالجہان خان کی ضمانت پر ڈرائیور کو بونی جانے کی اجازت دی گئی۔ لیکن ڈرائیور تھانے سے نکل کر دوبارا سواریوں سے الجھ پڑا۔ اور گاڑی بونی روٹ پر لے جانے کی بجائے یارخون کی طرف موڑ دیا۔ جہاں عبدالجہان خان گاڑی سے اتر کر پولیس کو دوبارہ اطلاع دی۔ اور گاڑی کو روکنیکیلئے ایک پولیس کے جوان کے ساتھ موٹر سائیکل پر روانہ ہوگئے۔ دونوں نوجوانوں نے جب گزاندور کے مقام پر گاڑی کراس کرتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کی۔ تو لینڈ کروزر نیت ولی گاڑی روکنے کی بجائے انہیں کچل دیا۔ جس کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوئی۔ وقوعہ کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ تاہم کارگن کے مقام پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ پولیس کے جوان مبارک خان کو بعد آزان پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ پولیس واقعے کے بارے میں تفتیش کررہی ہے