چترال(نما یندہ چترال میل)ورلڈ ہیلتھ آرگنائریشن (WHO) کے تعاون سے ضلع چترال لوئر سمیت ملک بھر میں خسرہ ٹائپ مرض جسے میزلس روبیلا کا نام دیا گیا اس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔یہ 12روزہ مہم 15 سے 27 نومبر 2021 تک جاری رہے گی۔اس مہم کے دوران ضلع لوئرچترال میں 9 ماہ سے 15 سال کی عمر تک کیایک لاکھ 20ہزار بچوں کو میزلس روبیلا(خسرہ) سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔جمعہ کے روزچترال میں گورنمنٹ سکولوں کے میل فیمیل فوکل پرسن سے گفتگوکرتے ہوئے ای پی آئی کواڈینٹر چترال ڈاکٹرفرمان نظار نے کہاکہ اس مہم کولوئرچترال میں کامیاب بنانے کے لئے 118ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں میل اورفیمیل ویکسینیٹرز شامل ہیں وہ صبح کے ٹائم سکولوں میں ویکسی نیشن کریں گے سکول چھٹی ہونے کے بعدکمیونٹی میں جائیں گے تاکہ کوئی بھی بچہ رہ نہ جائے۔انہوں کہاکہ اگرخدانخواستہ کسی بچے کی طبیعت ویکسی نیشن سے خراب ہوجائے کوئی خطرے والی بات نہیں ہے جس کے لئے ہریوسی میں ایک ڈاکٹرکابھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ٹیلی فونیگ رابطے پروہاں پہنچیگااورایک یونین کونسل کوبارہ بلاک میں تقسیم کیاہے تاکہ عوام کوآسانی ہو۔انہوں نے کہاکہ خسرہ سے انسانی جانوں کو محفوظ بنانے میں حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردی ہیں تاہم فوری طورپر اس ضمن میں تمام ہسپتالوں، صحت کے بنیادی مراکز اور دیگر سرکاری طبی اداروں میں خسرہ کی مفت ویکسی نیشن مہیا کردی گئی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام ان اقدامات سے بھرپورفائدہ اٹھائیں اور کسی بھی غلط فہمی میں مبتلا ہونے کی بجائے اپنے بچوں کی بروقت اورضرورت کے مطابق ویکسی نیشن کرائیں۔ اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال حافظ اللہ،ڈپٹی ڈی او محکمہ تعلیم لوئرچترال احمدالدین،شاہدحسین،ایس ڈی اوفیمیل دروش محکمہ ایجوکیشن شاکرہ اوردوسروں نے کہاکہ کسی بھی وبائی امراض کا ہونا یا نہ ہونا ایک الگ مسئلہ ہے مگر اس کے ویکسی نیشن کرانا بہت ضروری ہے اور اس میں سب سے اہم ذمہ داری والدین کی ہے جو اپنے بچوں کو فوری طورپر ایسی تمام بیماریوں کی ویکسی نیشن کرائیں جو ان کے پیداہونے کے فوری بعد ضروری سمجھی جاتی ہیں۔ انتہائی خوش قسمتی کی بات ہے کہ خسرہ ایسی بیماری ہے جس کا وائرس صرف انسانوں میں پایا جاتا ہے اس لیے اس پر کنٹرول کرنا زیادہ آسان ہے۔ انہوں نے اپنے تمام اسٹاف کوانتہائی ذمہ داری سے اس مہم کوکامیاب کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات